متحدہ عرب امارات

خوشخبری: امارات میں جرمانوں پر 80 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا گیا۔

خلیج اردو
05 دسمبر 2020
دبئی: دبئی کسٹمز نے ایک انیشیٹیو کا آغاز کیا ہے جس میں 31 مارچ سے قبل کسٹم کے معاملات اور خلاف ورزیوں پر 80 فیصد جرمانہ کی چھوٹ کی پیش کش کی گئی ہے۔ یہ اقدام اکنامک ڈرائیو پیکیج کا ایک حصہ ہے جس سے کاروبار پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنا مقصود ہے۔ اس پیکج کا اعلان دبئی کے حکمرانوں کی جانب سے معیشت سے جڑے افراد کی کورونا وباء کی وجہ سے پریشانیوں اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مدد کے طور پر کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کا اطلاق عدالتی فیصلے کے ذریعے عائد غیر منقولہ کسٹمز جرمانے اور ساتھ ہی کسٹمز میں ادا کیے جانے والے قسط وار کسٹم جرمانے پر بھی ہوگا۔ ۔ ان کے باقی ماندہ قسطوں پر بھی اطلاق ہوگا اور اس میں کمی لائی جائے گی ۔ عدالتوں میں زیر التوا کیسز یا زیر سماعت کیسز پر بھی اس فیصلے کا اطلاق ہوگا۔

اس بہترین آفر سے فائدہ اٹھانے کیلئے کاروبار سے جڑے فرمز یا افرادکیلئے ضروری ہوگا کہ وہ پہلے اپنے کسٹم کے معاملات طے کریں اور اگر ان کے ذمے کوئی واجب الادا رقم ہے تو اسے 31 دسمبر 2021 سے پہلے ادا کریں۔

دبئی کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل احمد محبوب مصبیح نے کہا ، "حالیہ اقدام سے قومی معیشت پر کورونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے اور کاروبار میں بلاتعطل تسلسل کو یقینی بنانے کی طرف حکومت کے محرک یا اسٹیمولی پیکج کو ایک نئی جدت ملے گی۔

مصباح نے مزید کہا کہ کسٹمز جرمانے میں کمی کے علاوہ ، تجارت کے شعبے نے پہلے ہی متعدد اہم ترغیبی اقدامات سے فائدہ اٹھایا ہے جس میں متحدہ عرب امارات میں درآمدی اور مقامی طور پر فروخت ہونے والے سامان کیلئے ادا کی جانے والی کسٹم ڈیوٹی کا 20 فیصد حصہ واپس کرنا شامل ہے۔ ان اشیاء کو متحدہ عرب امارات میں فروخت کرنے 5 فی صد ڈیوٹی سے مشروط ہے۔ محرک پیکیج میں کسٹم سے متعلق شکایات کے حل سے قبل پیش کی جانے والی بینک گارنٹیوں کی منسوخی اور لائسنسوں کے حصول اور تجدید کیلئے سرکاری فیسوں کی قسط پر مبنی ادائیگی کی درخواست کیلئے درکار 25 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کی منسوخی بھی شامل ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے پالیسسز اینڈ قانون سازی منصور المالک نے حکومتی مراعات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس پیکج سے مقامی معاشی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وقت 500 سے زیادہ کمپنیاں موجود ہیں جو اعلان کردہ ڈسکاؤنٹ سے مستفید ہونے کیلئے درکار شرائط پر پورا اترتیں ہیں۔

المالک نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اہلیت کے حامل بزنسز کو کسٹم نوٹس نمبر 07/2020 میں بیان کردہ تمام متعلقہ معلومات کے ساتھ ایک آن لائن درخواست جمع کرانا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی اس طرح کی سہولیات سے کاروباری اداروں کو موجودہ چطیلنجز سے نمٹنے کیلئے ضروری مدد ملے گی.

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button