متحدہ عرب امارات

یوم آزادی پاکستان ، گوگل نے اپنا ڈوڈل پاکستان کے نام کر دیا ہے

خلیج اردو
14 اگست 2021
اسلام آباد : آج پاکستان کو معرض وجود میں آئے 74 سال ہو گئے اور پاکستان آج اپنا 75 واں یوم آزادی منارہا ہے۔ اس موقع پر گوگل نے گزشتہ سال کی طرح آج کی مناسبت سے بھی اپنا ڈوڈل پاکستان کے نام کر دیا ہے۔

گوگل اپنے لوگو کو ڈوڈل کا نام دیتی ہے اور یہ خاص مواقع پر تبدیل کیا جاتا ہے۔ کسی خاص شخیصیت کی سالگرہ یا برسی ہو یا کسی ملک کا یوم آزادی یا پھر کوئی اہم موقع پر اظہار یک جہتی یا نیک خواہشات کا اظہار کرنا ہو تو گوگل اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا ہے۔

پاکستان میں اردو کے قدیم سمجھے جانے والے اخبار نوائے وقت کی ویب سائیٹ کے مطابق گوگل نے اپنے ڈوڈل میں صوبہ پنجاب کے شہر بہالپور شہر سے تقریباً 80 کلو میٹر دور صحرائے چولستان میں قلعہ ڈیراور کی تصویر دکھائی ہے۔

اس سے پہلے بھی متعدد بار گوگل اپنا ڈوڈل پاکستان یا پاکستانیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تبدیل کرچکا ہے۔ ہر سال یوم آزادی کے علاوہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات جیسے فاطمہ ثریا بجیا، صادقین ، نور جہاں ، عبدالستار ایدھی اور نصرت فتح علی خان سمیت کرکٹر حنیف محمد اور اور عبد الحفیظ کے یوم پیدائش کے موقع پر بھی گوگل اپنا ڈوڈل اس دن کی مناسبت سے تبدیل کرچکا ہے۔

Source : Nawai Waqt

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button