متحدہ عرب امارات

شارجہ میں سرکاری دفاتروں کیلئے کام کرنے کا نیا شیڈیول یکم جنوری سے نافذ ہوگا

خلیج اردو 28 دسمبر 2021

شارجہ:شارجہ کی اسانی وسائل کی وزارت نے سرکاری اداروں کو یکم جنوری سے نئے اعلان کردہ شیڈیول پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔شارجہ کی حکومت نے یکم جنوری سے سرکاری محکموں کے لئے ہفتے میں چار دن کام کا اعلان کیا ہے۔نئے شیڈیول کے مطابق سرکاری اداروں کے ملازمین سوموار سے جمعرات تک کام کرینگے۔ شارجہ میں سرکاری ملازمین جمعہ،ہفتہ اور اتوار پر مشتمل تین روزہ ویک اینڈ انجوائے کریں گے۔

حکومت کی جانب سے اعلان کردہ نئے دفتری اوقات کے مطابق سرکاری ادارے سوموار ت جمعرات صبح 7:30 سے دوپہر 3:30 تک کھلیں رہیں گے۔اس اقدام کا مقصد ملازمین کے کام میں بہتری لانا اور انہیں کام کا بہترین ماحول فراہم کرنا ہے۔انسانی وسائل کی وزارت کے مطابق ادارے اپنے کام کی نوعیت کے لحاظ سے اوقات میں تبدیلی کر سکتے ہیں تاہم ملازمین دن میں آٹھ گھنٹوں سے زائد کام نہیں کرینگے۔

سرکلر میں سرکاری ملازمین کو اداروں میں شفٹ سسٹم پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایسا نہ کرنے کرنے والے ملازم ادارے کے ضوابط کے مطابق کاروائی کی جاسکے گی۔شارجہ میں سرکاری ملازمین نے حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button