متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پہلی ششماہی میں متحدہ عرب امارات میں کثیر تعداد میں لوگوں نے اسلام قبول کیا

خلیج اردو
28 جون 2021
دبئی : دبئی میں مقیم مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 2000 سے زیادہ افراد نے سال کے پہلے ششماہی میں اسلام قبول کیا ہے۔ محمد بن راشد سنٹر برائے اسلامی ثقافت نے اعلان کیا ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق محمد بن راشد مرکز میں جنوری سے جون 2021 تک 2027 افراد نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا۔

یہ مرکز جو دبئی میں امور اسلامیہ اور خیراتی سرگرمیوں کے شعبے کے زیراہتمام آتا ہے ، نئے مسلمانوں کو اسلام کے روادار اصولوں سے آگاہ کرتا ہے اور اسے معاشرتی ، تعلیمی اور مذہبی مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ مرکز اسلامی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے سرگرم ہے اور رواداری جو اسلامی کی بنیادی تعلیمات ہیں ، اسلامی اصولوں کو عام کرنے کیلئے سرگرم ہے۔

سینٹر کے ڈائریکٹر ہند محمد لوتہ نے بتایا کہ مرکز دبئی میں مقیم برادریوں میں تمام تکنیکی وسائل اور انسانی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوامی بیداری کی سطح کو بلند کرنے کیلئے اسلام کے اصولوں کو عام کرنے کیلئے مستقل طور پر کام کر رہا ہے۔

مسٹر لوتہ نے زور دیا کہ مرکز نئے مسلمانوں کو صبر اور تحمل اور اسلام کی بنیادی تعلیمات اور اصولوں کی تعلیمات فراہم کرتا ہے۔

نو مسلم کیلئے ویلفیئر سیکشن کے سربراہ حانا الجلال نے بتایا کہ دبئی میں اسلام قبول کرنے والوں کے حوالے سے 2027 تک حدف رکھا گیا ہے کہ ترقی پسند اسلامی تعلیمات سے ان نو مسلموں کو روشناس کرایا جائے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اگر کوئی اسلام کے بارے میں جاننا چاہتا ہے یا اسلام قبول کرنا چاہتا ہے تو اس کیلئے 800600 پر کال یا www.iacad.gov.ae ویب سائیٹ پر جاکر معلومات لے سکتا ہے۔

کوئی بھی اس مقصد کیلئے اس مرکز کا دورہ کرسکتا ہے اور اسمارٹ اسکرینوں کی مدد سے وہ شہادت لینے اور اسلام کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ مائیکرو سافٹ اور زوم جیسی آن لائن ایپس کو بھی استعمال کرسکتے ہیں

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button