متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا نیا سائبر کرائم قانون:آن لائن نقالی کرنے والوں کو دو لاکھ درہم تک جرمانہ کیا جائے گا

خلیج اردو 30 نومبر 2021

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے نئے سائبر کرائم قانون کے مطابق جعلی اکاؤنٹ بنانے یا آن لائن گمراہ کن اشتہارات پوسٹ کرنے پر صارف کو جیل بھیجا جا سکتا ہے۔جعلی ای میل،ویب سائٹ یا اکاؤنٹ کے ذریعے کسی کی آن لائن تضحیک کرنا یا نقل اتارنے پر کم سے کم پچاس ہزار جرمانہ،قید یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

 

کسی کو جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے بدنام کرنے والے کو دو سال تک قید کی سزا سنائی جائے گی۔
سائبر کرائم قانون کے آرٹیکل 48 کے تحت گمراہ کن اشتہارات یا کسی کے بارے میں غلط معلومات پوسٹ کرنے اور کرپٹو کرنسی میں بغیر لائسنس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے والے شخص کو قید کی سزا،20 ہزار سے 50 ہزار درہم تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ بھی ہوسکتی ہیں۔

 

بغیر لائسنس کے طبی مصنوعات فروخت کرنے والے بھی کو جرمانہ،جیل یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔
نئے سائبر قانون میں بغیر اجازت کے آن لائن سروے یا پول کرنے کو بھی جرم قرار دیا گیا ہے جس کی سزا ایک لاکھ سے 5 لاکھ درہم جرمانہ، قید یا دونوں سزائیں ایک ساتھ ہو سکتی ہیں۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button