متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا نیا لیبر قانون:ملازمین کو اب 6 بامعاوضہ چھٹیوں کے احتیارات ملیں گے

خیلیج اردو 17نومبر 2021

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے 15 نومبر کو لیبر قانون میں تبدیلیوں کا حکمنامہ جاری کیا تھا۔انسانی وسائل کی وزارت نے ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور کام میں آسانی پیدا کرنے کیلئے نئے لیبر قانون کا اعلان کیا تھا۔

 

 

نئے لیبر قانون میں ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی کے کئی اختیار دیئے گئے ہیں۔دو فروری 2022 سے نافذ ہونے والے اس قانون میں ملازمین کو مندرجہ ذیل اختیارات دیئے گئے ہیں:نجی شعبے میں ملازمین کمپنی کی صوابدید پر ہفتہ وار آرام کے دنوں میں اضافے کے امکان کے ساتھ ایک دن کی ادائیگی کے حقدار ہیںملازمین کو کسی عزیز کی وفات کی صورت میں تین سے پانچ دن کی چھٹی کا اختیار حاصل ہوگا۔دو سال کی ملازمت کے بعد کوئی بھی ملازم سال میں دس دن کی مطالعاتی چھٹیوں کا حقدار ہوگا۔

 

 

نجی شعبے کے ملازمین کو بچے کی پیدائش کے پہلے دن سے لیکر چھ ماہ تک پانچ چھٹیوں کا حق حاصل ہوگا۔یہ چھٹیاں بامعاوضہ ہیں جس کیلئے والدین میں کوئی بھی درخواست دے سکتا ہے۔خواتین کو زچگی کی صورت میں دو ماہ کی چھٹی دی جائیگی جسمیں 45 دن پورے معاوضے کے ساتھ جبکہ 15 آدھی تنخواہ کے ساتھ ہونگی۔

 

خواتین دو ماہ بعد کسی پیچیدگی یا بیماری کی صورت میں مزید 45 بلامعاوضہ چھٹیاں حاصل کر سکتی ہیں تاہم اس کیلئے دستاویزات فراہم کرنا لازمی ہونگی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button