متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں یکم جنوری سے سرکاری ملازمین کے کام کرنے کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان

خلیج اردو 7 دسمبر 2021

دبئی:متحدہ عرب امارات نے 15 سال کے بعد سرکاری ملازمین کے کام کے اوقات میں تبدیلی کر دی۔متحدہ عرب امارات میں اب سرکاری ملازمین ہر ہفتے ڈھائی دن کی چھٹی کے حقدار ہوں گے۔حکومت کی جانب سے کی جانے والی یہ ترمیمیکم جنوری 2020 سے نافذ العمل ہوگی۔نئی ترمیم کے مطابق ملازمین جمعہ والے دن سہ پہر بارہ بجے تک کام کریں گے جس کے بعد جمعہ کا باقی دن اور ہفتے،اتوار کو چھٹی ہوگی۔

 

حکومت کی جانب سے اعلان کردہ نئے ایک اوقات کار کے مطابق ملازمین پیر سے جمعرات تک آٹھ گھنٹے جبکہ جمعہ کے دن ساڑھے چار گھنٹے کام کریں گے۔پیر سے جمعرات تک کام کرنے کے اوقات کار صبح ساڑھے سات سے دوپہر ساڑھے تین بجے تک ہونگے جب کہ جمعہ والے دن دفتری وقت صبح ساڑھے سات سے سہ پہر بارہ بجے تک ہوگا۔آئندہ برس سے جمعہ کے دن آنے والی سرکاری تعطیلات کا جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر اس کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

 

یہ پہلا موقع نہیں کہ متحدہ عرب امارات نے ہفتہ وار تعطیلات میں تبدیلی کی ہے ۔متحدہ عرب امارات میں 1971 سے 1999 تک جمعہ کے روز سرکاری چھٹی ہوتی تھی۔1999 سے 2006 تک جمعہ کے ساتھ جمعرات کو بھی ملازمین کو ہفتہ وار چھٹی دی گئی۔2006 کے بعد سے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ہفتہ وار چھٹی کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے جمعہ اور ہفتے کو چھٹی کا اعلان کیا۔

 

متحدہ عرب امارات بھر کے تعلیمی اداروں کو بھی حکومت کی جانب سےاعلان کردہ نئے شیڈول پر عمل کرنا ہوگا۔وزارت تعلیم جلد ہی سکولوں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کرے گی۔
حکومت کے مطابق اوقات کار میں تبدیلی اور ہفتہ وار تعطیلات میں اضافے کا مقصد ملازمین کو اپنے کام اور زندگی میں بہتر توازن قائم کرنے کا موقع دینا اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button