متحدہ عرب امارات

شارجہ: کنسٹرکشن ورکرز میں گرم کپڑوں سے بھرے 500 سے زائد بیگز تقسیم کئے گئے

خلیج اردو
شارجہ:شارجہ میں سردیوں کے دوران غریب اور مستحق افراد میں گرم ملبوسات کی تقسیم کے حوالے سے مہم جاری ہے۔
شارجہ کی لیبر اسٹینڈرڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مختلف کنسٹرکشن کمپنیز کے ملازمین میں گرم ملبوسات اور سردی سے بچانے والی دیگر اشیا سے بھرے 500 بیگز تقسیم کئے گئے۔

 

لیبر اسٹینڈرڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیموں نے فاسٹ،الحماد اور الوتحبا کنسٹرکشن کمپنیوں کی انتظامیہ کے تعاون سے کنسٹرکشن سائٹس کا دورہ کیا اور ملازمین کی خدمات پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان میں گرم کپڑوں سے بھرے بیگز تقسیم کئے۔

 

ایل ایس ڈی اے کے سربراہ سلیم یوسف القسیر کے مطابق اس مہم کا مقصد ان ورکرز کی مدد اور خیال رکھنا ہے جو ہماری تعمیر و ترقی کیلئے لگن اور محنت سے کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ مہم شارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہے۔شیخ سلطان القاسمی نے کنسٹرکشن ملازمین کو شہر کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button