متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں بغیر اجازت ڈرون اُڑانے پر پابندی عائد،خلاف ورزی پر تین سال تل قید ہوگی

خلیج اردو

دبئی:متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں بغیر اجازت ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی۔وزادت داخلہ کے مطابق اس پابندی کی وجہ ممنوعہ علاقوں میں ڈرون آڑانا ہے۔آپریٹرز کو صرف مخصوص علاقوں میں ڈرون اڑانے کی اجازت دی گئی ہے تاہم اس کا خیال نہیں رکھا جارہا ہے۔

 

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن کمپنیوں اور اشتہاری ایجنسیز کو شوٹنگ کے دوران ڈرون کا استعمال درکار ہوگا انہیں متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے پرمٹ لینا ہوگا۔دبئی کی سول ایوی ایشن نے اگلے احکامات تک ڈرون اڑانے کیلئے این او سی جاری کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔دبئی میں پارکس اور رہائشی علاقوں میں ڈرون اڑانے پر پابندی ہے۔

 

ائیرپورٹس،حساس دفاعی مقامات اور مواصلات کے نظام کے قریب بھی ڈرون اڑانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

حکام کے مطابق بغیر اجازت یا پرمٹ کے ڈرون آڑانے پر ایک سال قید اور پچاس ہزار درہم کے جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔حکام کے مطابق حساس اور ممنوعہ مقامات پر ڈرون اڑانے پر تین سال قید اور ایک لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button