متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں اب گھریلو ملازمین کو ویج پراٹیکشن سسٹم کے ذریعے تنخواہوں کی ادائیگی ہوسکے گی

خلیج اردو

دبئی:متحدہ عرب امارات میں کل سے فیمیلیز کو اپنے گھریلوں ملازمین کو آن لائن ویج پراٹیشن سسٹم کے ذریعے تنخواہوں کی ادائیگی کا اختیار ہوگا۔اس سسٹم سے اجر اور فیملیز اپنے گھریلو ملازمین کو آن لائن بینکنگ،ایکسچینجز،اور متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے مجاز مالیاتی اداروں کے ذریوے تنخواہوں کی ادائیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

 

متحدہ عرب امارات کی انسانی وسائل کی وزارت کے مطابق ویج پراٹیکشن سسٹم کے ذریعے ادائیگیوں کا مقصد اجر اور ملازمین دونوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔یہ سسٹم اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ اجر کی جانب سے اپنے ملازمین کو بروقت تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں۔اس سے اجرا اور ملازمین کے مابین ایک بھروسہ مند تعلق قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

 

وزارت انسانی وسائل کے مطابق ویج پروٹیشن سسٹم گھریلو معاونت فراہم کرنے سے جڑے تمام شعبوں پر لاگو ہوتا ہے جن میں آیا،گھریلو ملازمہ،باورچی،سیکیورٹی گارڈ،ڈرائیور اور دیگر ملازمین شامل ہیں۔ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے آجر مجاز مالیاتی اداروں کے اسمارٹ ایپس کا استعمال کرسکتے ہیں ۔

 

ڈیلی ویج پروٹیشن سسٹم 2009 میں نافذ کیا گیا جس میں الیکٹرانک ذریعے سے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو ممکن بنایا جاتاہے۔اس سسٹم سے آجر اور ملازمین کے مابین تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button