عالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے قازقستان میں پرتشدد مظاہروں پر ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے

خلیج اردو

ابوظہبی:قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔حکومت کی جانب سے عوامی احتجاج کو روکنے کیلئے طاقت کے استعمال سے صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔غیر ملکی رساں ادارے کے مطابق مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں پرتشدد جھڑپوں میں اب تک درجنوں شہری اور سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوچکے ہیں۔

 

 

متحدہ عرب امارات نے قازقستان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مظاہرین پر تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔متحدہ عرب امارات نے ملکی سلامتی و استحکام اور عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کیلئے قازقستان کی حکومت کا کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

 

 

متحدہ عرب امارات نے قازقستان کی حکومت پر ملکی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

SOURCE:KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button