متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات جلد ہی اپنا وفد ایران روانہ کرے گا، ڈاکٹر انور گارگاش

خلیج اردو
دبئی : ایک اعلی عہدیدار نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات بہت جلد ایران سے تعلقات کی بہتری کیلئے ایک وفد تہران بھجوائے گا۔

یو اے ای کے صدر کیلئے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور گارگاش نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ جلد ہی ہم ایران سے مذاکرات کریں گے اور ہمارے دوستوں کا اس بارے میں علم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانیوں کے درمیان اس بات کو تسلیم کیا گیا ہے کہ انہیں گلف ممالک کے ساتھ تعلقات کیلئے پل کی ضرورت ہے۔ ہم اس مثبت تائثر کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

مشیر نے مزید کہا کہ ابوظہبی لبنان کیلئے انسانی بنیادوں پر امداد جاری رکھے گا اور ہم نہیں چاہتے کہ لبنانی شہری ملک میں جاری سیاسی اور اقتصادی بحران کی وجہ سے مزید مشکلات کا شکار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون 3 دسمبر کو دبئی کا دورہ کریں گے تو فرانس کے ساتھ بڑے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یو اے ای فرانس سے رافیل طیارے خریدے گا تو انہوں نے کہا کہ وہ صدر کے ساتھ اپنے کرسمس تحفے کو خراب نہیں کرنا چاہتا۔

گارگاش نے بتایا کہ فرانس کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں اور فرانسیسی صدر کے دورے کے دوران ختلف معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ صدر کے دورے کے بعد مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button