متحدہ عرب امارات

عجمان، گیارویں جماعت کا طالب علم مچھلیاں پکڑنے کے تفریحی دورے کے دوران ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

عجمان میں گیارہ سالہ طالب علم اس وقت ہلاک ہوگیا جب وہ جمعہ کے روز اپنے گھر والوں کے ساتھ  سیر و تفریح کے دوران مچھلیاں پکڑنے گئے۔

واقعہ گزشتہ جمعے پیش آیا۔ طالب علم کی ہلاکت کی وجوہات کے بارے میں بتایا جاتا کہ مچھلیاں پکڑنے کےدوران طالب علم بہت زیادہ تھک جس والدین نے ایمولینس بلائی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ال شعلا پرائیویٹ سکول عجمان نے اپنے ہونہار طالب علم محمد جمال حامو کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

سکول کی پرنسپل ماہا ابراہیم کا کہناا تھا کہ طالب علم کی ہلاکت کی خبر سن پر سکول میں اداسی پھیل گئی۔ اس کے اساتذہ اور ساتھی طالب علم اس کی موت کا سن کر بہت دھکی تھے۔

پرنسپل نے محمد جمال کی شخصیت کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بہت ایکٹو اور ملنسار طالب علم تھا۔ 3 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ اس مچھلیاں پکڑنا ڈائیونگ پسند تھی۔

اپنے طالب علم کی ہلاکت کا سوگ مناتے ہوئے سکول کی جانب سے طالب کے والدین کو فون کیا گیا اور ان کے ساتھ اظہار افسوس کیا گیا۔ کیونکہ کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد کی وجہ سے طالب علم کے گھر تعزیت کے لیے نہیں جایا سکتا تھا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button