متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے سرکاری اداروں میں گرین پاس : کرونا وائرس کے حوالے سے 6 نئے کرونا سیفٹی رولز جن کے بارے میں آپ کو لازمی پتہ ہونا چاہیئے۔

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کی وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے نئے رولز متعارف کرائے ہیں۔ 3 جنوری 2022 سے وفاقی حکومت کے اداروں کے ملازمین اور ان اداروں کی خدمات حاصل کرنے کیلئے وہاں جانے والوں کیلئے لازمی قرار دیا ہے کہ انہوں نے ویکسین حاصل کی ہو یا اگر وہ بوسٹر ڈوز لگوانے کے اہل ہوں تو لازمی انہوں نے بوسٹر شارٹ لگوایا ہو ۔

بصورت دیگر ان اداروں میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حکام نے ملازمین اور سیاحوں کیلئے گرین پاس پروٹوکول کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ انہیں الہوسن ایپلیکیشن پر اپنا گرین اسٹیٹس برقرار رکھنے کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کروانا چاہیے۔

وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل تمام وزارتوں اور وفاقی اداروں کو ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں نئے قوانین کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ اس مراسلے کے اہم نکات اور اس کی تفصیلات کے حوالے سے مندرجہ ذیل تفصیلات درج ہیں۔

مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد اور بوسٹر شاٹس: وہ لوگ جنہوں نے متحدہ عرب امارات سے منظور شدہ کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کی ہیں انہوں نے ایک بوسٹر شاٹ ضرور لگوانا ہوگا۔ 18 سال سے زیادہ عمر کے مکمل ویکسین شدہ افراد دوسری خوراک کے چھ ماہ بعد بوسٹر شاٹس لینے کے اہل ہیں۔

مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد ہر 14 دن میں پی سی آر ٹیسٹ لازمی کرائیں : چونکہ گرین پاس پروٹوکول وفاقی حکومت کے اداروں پر لاگو ہوگا اس لیے مکمل طور پر ویکسینشن کرانے والے عملے اور سیاحوں کو ہر 14 دن بعد اپنی سبز حالت کو برقرار رکھنے کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہونا چاہیے۔

ویکسینیشن سے مستثنیٰ افراد کیلئے پی سی آر ٹیسٹ ہر 7 دن بعد کرانا ضروری:

کچھ افراد طبی بنیادوں پر کوویڈ ویکسینیشن سے مستثنیٰ ہے۔ اگر عملہ یا آنے والے صارفین اگر اس زمرے میں ہیں، تو انہیں داخلے کی اجازت دی جائے گی اگر ہر سات دن بعد ان کا پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آتا ہے ۔

غیر ویکسین شدہ افراد: نئے رولز کے حوالے سے جاری مراسلے کے مطابق غیر ویکسین شدہ افراد اور الحوسن ایپ پر گرے اسٹیٹس کے حامل افراد کو وفاقی حکومت کے اداروں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

چھوٹ: 16 سال سے کم عمر کے بچوں کو پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مفت کرونا ٹیسٹ: سرکاری ملازمین شفا ایپلیکیشن کے ذریعے وزارت صحت اور تحفظ کی طرف سے فراہم کردہ مفت پی سی آر ٹیسٹ سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button