متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پولیس نے فون کے ذریعے کیے جانے والے نئے فراڈ سے خبردار کر دیا

خلیج اردو
04نومبر 2021
عجمان : متحدہ عرب امارات میں حکام نے عوم کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہمیشہ فون سے ہونے والے فراڈ سے متعلق چوکنا رہیں اور کبھی بھی اپنے حساس معلومات کسی سے شیئر نہ کریں۔ جیسے کہ کسی نامعلوم کال کرنے والے سے بنک کی تفصیلات کا تبادلہ کبھی نہ کیا جائے۔

عجمان پولیس نے کہا ہے کہ جعلی آن لائن ٹرانزیکشن میں اضافہ ہوا ہے ۔ دھوکہ باز افراد سے اپنے بینک اکاؤنٹ یا ون ٹائم پاس ورڈ کا تبادلہ کرنے کیلئے کہتے ہیں۔

یہ دھوکہ باز افراد خود کو کمپنی کا اہلکار بتا کر رابطہ کرتے ہیں یا صارفین کو نقد انعامات کا لالچ دے کر رابطہ کرتے ہیں اور ان سے بنک کی معلومات اپڈیٹ کرنے کا کہتے ہیں۔

وہ آپ کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے یا اس سے رقم نکلوانے کیلئے کوشش کرتے ہیں اور اس طرح آپ کے پاس جو ون ٹائم پاسورڈ آتا ہے اس کے بارے میں آپ سے کہا جاتا ہے کہ وہ شیئر کریں۔

جب آپ وہ پاسورڈ شیئر کرتے ہیں تو آپ کے اکاونٹ سے رقم نکلوائی جاتی ہے یا آپ کے اکاونٹ سے کوئی خریداری ہوتی ہے یا ٹرانزیکشن ہوتی ہے۔ آپ کے اکاؤأنٹ سے انلائن دوسرے اکاؤنٹ میں رقم بھی منتقل کی جا سکتی ہے۔

پولیس نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے اکاؤنٹس کو چیک کریں اور اکاونٹ سے کسی طرح کی رقم نکلوائے جانے پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک ٹرانزیکشن کی اطلاع فوری طور پر دیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دھوکہ باز افرادے غیر مشتبہ متاثرین کو فون پر راغب کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں، ان سے ذاتی تفصیلات شیئر کرتے ہیںاور ان کی رقم کیلئے دھوکہ دیتے ہیں۔

عجمان پولیس نے خبردار کیا ہے کہ وہ کوئی بھی آن لائن خریداری کرنے سے پہلے اور اپنے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ اکاؤنٹ کی تفصیلات آن لائن درج کرنے سے پہلے کافی محتاط رہیں اور جعلی ویب سائٹ سے کچھ بھی آرڈر کرکے اپنے پیسے ضائع نہ کریں۔

پولیس نے بینک اکاؤنٹس ہولڈر پر بھی زور دیا ہے کہ وہ کسی ایسے شخص کی طرف سے موصول ہونے والی کال کا جواب نہ دیں جو یہ دعویٰ کرے کہ وہ بینک کا ملازم ہے اور بینک اکاؤنٹ یا کسی اور ذاتی تفصیلات کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہ کریں تاکہ وہ کسی دھوکے کا شکار نہ ہوں۔

پولیس نے کچھ ٹپش دیئے ہیں جن پرط عمل کرتے ہوئے آپ فراڈ سے بچ سکتے ہیں۔
کسی بھی مشکوک کال ، ای میل یا پیغام کا جواب نہ دیجئے۔
کسی بھی ایسے لنک کا جواب نہ دیجئے جو آپ کے فون یا ای میل کو موصول ہو جائے اور آُ بنا کسی تصدیق کے اس کو جواب نہ دیجئے۔
کسی کے ساتھ بنک اکاؤنٹ یا حساس معلومات کا تبادلہ نہ کیجئے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button