متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : حج 2021 کیلئے رجسٹریشن آخری مراحل میں ہیں

خلیج اردو
26 جون 2021
ریاض : سعودی عرب میں اس سال حج کی ادائیگی کیلئے پرامید افراد کیلئے حج رجسٹریشن کا دوسرا اور آخری مرحلہ آن پہنچا ہے۔

جمعہ کو وزارت غج اور عمرہ کی جانب سے اعلان شدہ گزٹ کے مطابق حجاج کے انتخاب کا مرحلہ 9 جولائی کو شام 10 بجے تک جاری رہے گا۔

وزارت کے مطابق انہوں نے ان لوگوں کیلئے پیغام ارسال کیے ہیں جو اس سال حج کیلئے کولیفائی کر گئے ہیں۔ جن امیدواروں کا انتخاب ہوا ہے ، ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ پورٹل تک رسائی حاصل کرے اور اپنی معلومات کی تصدیق کرے۔

وزارت حج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ منتخب امیدواران ایک ساتھی کا انتخاب کر سکتے ہیں جنہوں نے پہلے حج کیلئے درخواست دی ہو اور پھر وہ متعلقہ حج پیکجز کو دیکھتے ہوئے اپنے لیے موزوں پیکج کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

اس کے بعد انہیں الیکٹرانک ادائیگی کے نظام کے ذریعہ سروس فیس ادا کرنا ہوگی۔ اس عمل کا آخری مرحلہ حج اجازت نامہ جاری ہونا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button