متحدہ عرب امارات

حج 2021 کیلئے ویکسین لگوانے کی شرط لازمی قرار دے دی گئی ہے

خلیج اردو
02 مارچ 2021
ریاض : سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس سال زائرین حج کیلئے لازمی ہوگا کہ وہ کورونا کی ویکسین لگوائیں۔

حکومت کا کہنا وہ اس بارے میں غور کررہی ہے کہ دوران حج اس مقدس شہر میں داخلے کیلئے یہ شرط رکھیں کہ جتنے بھی لوگ یہاں داخل ہوتے ہیں وہ کورونا ویکسین ضرور لگوائیں۔

تاہم اس بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ کیا عام طور پر دنیا بھر کے 20 لاکھ تک کے زائرین کو اس بات کی اجازت دیں گے وہ رویتی طور پر حج کریں یا نہیں۔

پچھلے سال سعودی عہدیداروں نے ملک میں بہت ہی محدود تعداد میں حجاج کرام کو کرونا وبائی امراض کے درمیان حج کی اجازت دی تھی۔

پانچ روزہ حج کے مقدس ایام کا اس سال جولائی کے آخر میں آغاز ہوگا ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button