متحدہ عرب امارات

گھر کی بالکونی میں کپڑے لٹکانے کا معاملہ ، آپ کو درج ذیل جرمانے ہو سکتے ہیں

خلیج اردو
دبئی : دبئی میں رہائشیوں کو انتباہ جاری کی گئی ہے کہ وہ شہر بھر میں سلیقہ مندی کا مظاہرہ کریں اور اپنے گھروں کی بالکونی کا غلط استعمال نہ کریں۔

دبئی کی بلدیہ نے سوشل میڈیا پر رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسا کوئی کام نہ کریں کہ ان کے گھروں کی بالکونی بدنما نظر آئیں اور ایسے کاموں سے اجتناب کریں جو غیر مہذب ہوں جیسے کپڑے یا کچھ اور بالکونی سے لٹکانا۔

بلدیہ نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پائیدار ماحول کی ضروریات اور معیارات کے بارے میں معاشرے کی بیداری کو بڑھانے کیلئے دبئی بلدیہ نے متحدہ عرب امارات کے تمام باشندوں پر زور دیا ہے کہ وہ شہر کی عمومی جمالیاتی اور تہذیبی شکل کو مسخ کرنے سے گریز کریں۔

بالکونی کا غلط استعمال :
بالکونی کے استعمال کے حوالے سے کچھ سرگرمیاں جسے نامناسب قرار دیا گیا ہے وہ یہ ہیں۔
بالکونی یا گھر کی کھڑکیوں سے کپڑے لٹکانا ۔
بالکونی سے سیگریٹ کے ڈبے یا راکھ گرانا۔
بالکونی صاف کرتے ہوئے پانی گرانا یا ایئرکنڈیشنز کے پانی کو گرانا۔
پرندوں کو دانہ ڈالنا کیونکہ وہ اپنا فضلہ وہاں گرائیں گے جس سے عوام متائثر ہوتے ہیں۔
بالکونی پر سیٹلائیٹ یا کسی اور طرح کا انٹینا انسٹال کرنا۔

بالکونی کے غلط استعمال پر پانچ سو سے پندرہ سو درہم تک جرمانہ ہوگا جس میں بالکونی کو ضبط کرنا بھی شامل ہے۔ ذاتی جائیداد یا ڈیویلپرز کے جائیداد کو ضبط کرنے اور دیگر جرمانہ عائد ہو سکتے ہیں۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button