متحدہ عرب امارات

ہیپی برتھ ڈے شیخ حمدان :اس سال انہوں نے پانچ مرتبہ ہمارا دل جیتا

خلیج اردو
14نومبر 2021
دبئی : دبئی کے ہردلعیز ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اس سالگرہ پر اپنی زندگی کے 39 بہاریں دیکھ چکا ہے۔ اس سال انہوں نے کچھ منفرد لمحات میں اپنے چاہنے والوں کے دل دل جیتے۔

نجی زندگی میں شیخ حمدان نے اپنے جڑوں بچوں راشد اور شیخہ کی پیدائش کو خوش آمدید کہا۔

اپنے روزمرہ کے پیشہ ورانہ امور سے دبئی کے رہائشیوں کی زندگیوں کو آسان اور بہتر بنانے کیلئے کئی اہم اقدامات کرنے اور تاریخی قراردادیں متعارف کرانے سمیت دبئی کے ولی عہد نے ستمبر میں ایگزیکٹو کونسل کے سربراہی میں 15 سال مکمل کر لیے ہیں۔

ایسے میں جب ہم شیخ ہمدان کی 39 ویں سالگرہ منارہے ہیں تو ٹاپ کی ان پانچ چیزوں پر نظر ڈالتے ہیں جو انہوں نے گزرے سال میں کیں اور ہمارے دل جیتے لیے۔

دنیا کے سب سے بلند ابزرویشن وہیل عین دبئی کے اوپر 850 فٹ بلندی پر بیٹھ کر ویڈیو بنانا:
اکتوبر میں شیخ حمدان نے اپنے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عین دبئی کے اوپر موجود ہوکر چائے کی چسکی لیتے ہیں۔ یہ دنیا کے سب سے بڑے ابزرویشن پہیے کا سب سے اوپری کنارہ تھا جس پر انہیں ایسے بے خطر کھڑے دیکھ کر لوگ دھنگ رہ گئے۔

ان سب کے دوران ولی عہد نے حفاظتی تدابیر اختیار کیے رکھے اور دیکھنے والوں کو 820 فٹ اونچائی پر اس دلکش نظارے کے خوبصورت عکاسی دیکھائی۔

اپنے دوست کی مدد کرنا :
اگست میں ان کی ایک وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ حمدان اپنے ایک دوست کی مدد کیلئے اس وقت بھاگے جب
اسکائی ڈائیور اور ایڈونچر کے شوقین ناصر ال نیادی نے جیٹ پیکنگ نامی ایک انتہائی واٹر اسپورٹ کی کوشش کرنے کے بعد واپس پانی میں کریش لینڈ کیا تھا۔

اس موقع پر دیکھا جاتا ہے کہ ان دوستوں کو واٹر جیٹ کے ذریعے 30 فٹ تک اونچائی پر لے جایا جاتا ہے جس سے ان کا دوست بہتر محسوس نہیں کرتا اور شیخ حمدان ان کی طرف لپکتا ہے۔

دبئی کے عام شہری کی طرح دبئی میٹرو میں سفر کرنا :
دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان جو عام طور پر فزا کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں ان کی سادگی مشہور ہے، انہوں نے دبئی ایکسپو کے موقع پر میٹرو میں سفر کی اور دیکھایا کہ کیسے دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ میں جانا کس قدر آان ہے۔

شتر مرغ سے دوڑ کا مقابلہ :
دبئی کے ولی عہد شہزادے نے رواں سال کی شروعات ایک ویسی ویڈیو پوسٹ کرکے کی تھی جس میں وہ شتر مرغ سے سائکل پر بیٹھ کر مقابلہ کررہے ہیں۔ ویڈیو میں دو شطر مرغ دیکھے جا سکتے ہیں جو دنیا میں سب سے تیز دوڑنے والا پرندے ہے اور شیخ حمدان کو سائکل ٹریک پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جب بھارتی بچے نے زندگی بچانے کیلئے اعضاء عطیہ کیے تو شیخ حمدان نے ان کی تعریف کی:
اکتوبر میں شیخ حمدان نے ایک بھارتی خاندان کی تعریف کی جب انہوں نے انسانی بنیادوں پر ایک دو سالہ بچے کی جانب سے تین زندگیاں بچانے کیلئے اعضاء عطیہ کیے۔
شیخ حمدان نے اس بارے ٹویٹ کیا کہ اس بچے کے خاندان کی جانب سے اپنے دو سالے بچے کے اعضا عطیہ کرنے کی وجہ سے تین بچوں کی زندگیوں کو بچایا گیا۔

انہوں نے یو اے ای اور سعودیہ میں بچوں کی زندگی بچانے کیلئے اس عظیم قربانی اور اس مرحلے میں خدمات انجام دینے والی ٹیم کی محنت کو سراہا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button