پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستان پر مشکل وقت : متحدہ عرب امارات امداد دینے والوں میں سب سے آگے، ابتک 6 ممالک نے 30 جہاز امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچایا

خلیج اردو

اسلام آباد: سیلاب کی وجہ سے پاکستان مشکل میں مھنسا تو دنیا بھر سے امداد کیلئے ممالک سامنے آگئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 6 ممالک نے پاکستان کو 30 طیاروں میں سامان بھجوا دیا ہے۔

 

متحدہ عرب امارات ، ترکیہ ، چین ، ازبکستان، فرانس اور قطر نے مشکل کی گھڑی میں ضرورت کا سامان پاکستان پہنچا دیا ہے۔

 

پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قائم کیے گئے فضائی پل کے تسلسل میں آج  12ویں امدادی پرواز نور خان ایئر بیس، راولپنڈی پہنچی۔امدادی پرواز میں امدادی امداد کے لیے خوراک، طبی سامان اور خیمے وغیرہ شامل تھے۔

 

اس سے قبل فرانس سے امدادی سامان لے کر پہلی پرواز اسلام آباد پہنچی۔اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے امدادی سامان وصول کیا۔امدادی سامان میں جدید ترین واٹر پمپ، خیمے، زندہ رہنے اور حفظان صحت کا سامان شامل ہے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دوست ممالک پیش پیش ہیں۔پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے اب تک 6 ممالک 30 طیارے امداد بھیج چکے ہیں۔

 

متحدہ عرب امارات سے 12 طیارے، ترکیہ نے 10 ،چین سے 4،قطر سے 2 اور ازبکستان اور فرانس سے ایک ایک طیارے امداد لے کر پاکستان پہنچےہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button