متحدہ عرب امارات

ماونٹ ایورسٹ کی لمبائی میں اضافہ ہوگا؟ نیپال دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی کی بلندی کا دوبارہ اعلان کرے گا

خلیج اردو
07 دسمبر 2020
کھٹمنڈو : دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کی پیمائش کے سلسلے میں ایک سال سے ڈیٹا اکھٹے کرنے کے بعد نیپال منگل کو ماؤنٹ ایورسٹ کی نئی اونچائی کا اعلان کرے گا۔ اتوار کے روز تمام ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو دعوت نامہ بھیجتے ہوئے محکمہ سروے نے بتایا ہے کہ نئی پیمائش کا اعلان کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ڈیپارٹمنٹ آف سروے نے سب کارروائی کی ہے۔

اس بارے میں سروے کے محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سشیل نارسنگھ راجبھنڈاری نے کہا ہے کہ ہم منگل کی سہ پہر اپنے دفتر میں نئی ​​اونچائی کا اعلان کرنے کیلئےے ایک تقریب کی میزبانی کریں گے۔ جن لوگوں نے اس تمام مرحلہ وار کارروئیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، ہم اس موقع پر ان کی خدمات کو خراج بھی پیش کریں گے۔

نیپال نے 2015 کے زلزلے کے بعد ان قیاس آرائیوں اور افواہوں کے بعد نئی پیمائش کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق لوگ کہہ رہے تھا کہ دنیا کی سب سے اونچی پہاڑی چوٹی کی لمبائی 8،848 میٹر نہیں ہے۔

پہاڑ کی بلندی کو دوبارہ ماپنے کیلئے نیپالی عہدیداروں اور ماہرین کو تعینات کرتے ہوئے حکومت نیپال نے بھی اپنی گھریلو کوششوں میں چین کے ساتھ رابطوں اور شراکت داری کی۔ چین کے صدر شی جنگ پنگ کے 2019 میں نیپال کے دورے کے دوران دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر دنیا کی لمبی چوٹی کی اونچائی ناپنے کیلئے معاہدے پر دستخط کیے۔

ماؤنٹ ایورسٹ 1954 میں سروے آف انڈیا کے ذریعہ ماپا گیا ، اس کی اونچائی ساحل سمندر سے 8،848 میٹر ہے جو قبول اور تسلیم شدہ ہے ۔ اسے دنیا کی بلند ترین چوٹی مانا جاتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button