متحدہ عرب امارات

اب دبئی ویزے سے متعلق سوالات براہ راست GDRFA کے چیف سے کریں

اعلیٰ حکام سے براہ راست سوال کرنے کے لیے مخصوص ہیش ٹیگ کا استعمال کرنا ہوگا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میڈیا آفس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایک آن لائن  پروگرام کے تحت دبئی کے رہائشیوں کو دبئی کے سینئر حکام سے براہ راست سوال و جواب کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ دبئی کے شہری اور تارکین وطن سینئر اہلکاروں سے سوال کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر #AskDXBOfficial  ہیش ٹیگ کا استعمال کریں گے۔

اس ہیش ٹیگ کو استعمال کر کے کیے گے سوال کے جواب دبئی میڈیا آفس کے سرکاری سوشل میڈٰیا اکاؤنٹس پر شائع کر دیا جائے گا۔

شروعات کے طور پر اس ہیش ٹیگ (AskDXBOfficial#) کا استعمال کرتے ہوئے آپ GDRFA کے چیف محمد احمد المری سے دبئی ویزے سے متعلق سوالات کر سکتے ہیں۔

دبئی میڈیا آفس کی جانب سے مزید ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ ” اس ہیش ٹیگ ذریعے آپ دبئی کے اعلیٰ حکام سے کوئی بھی سوال کر سکتے ہیں”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button