متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں خواتین کے سرویکل کینسر کیلئے مفت ویکسین،جانیئے یہ ویکسین کس عمر کی خواتین کو لگائی جاتی اور یہ کہاں کہاں دستیاب ہے

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں صحت کے حکام کی جانب سے رہائشیوں کی حفاظت کے پیش نظر مخلتف اقدامات کئے جارہے ہیں جن میں مخلتف بیماریوں سے تحفظ کیلئے ویکسین لگوانا شامل ہے۔ابوظہبی میں حکام نے خواتین پر زور دیا ہے کہ سرویکل کینسر سے بچنے کیلئے وہ شادی سے پہلے ایچ پی وی کی ویکسین لازمی لگوائیں۔

 

سرویکل کینسر خواتین کے پرائیویٹ حصے کا کینسر ہوتا ہے جس میں اس حصے میں سیلز کی تعداد انتہائی تیزی سے بڑھنے لگ جاتی ہے جس سے ہر سال ہزاروں خواتین جاں بحق ہوجاتی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق 2020 کے دوران دنیا بر میں اس کینسر کے چھ لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے جبکہ تین لاکھ چالیس ہزار سے زائد خواتین اس موذی کنسر سے جان کی بازی ہار گئیں۔

 

ماہرین کے مطابق یہ کینسر ایک خاموش قاتل ہے جس کی ابتدائی طور پر کوئی علامات نہیں ہوتی۔اس قسم کے کینسر کے آخری اسٹیج میں خواتین کے پرائیویٹ حصے سے خون بہنا شروع ہوجاتا ہے اور درد بھی ہوتا۔خواتین کیلئے ضروری ہے وہ باقاعدگی سے اپنا چیک اپ کراتی رہیں۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام خواتین کو اس کینسر سے خطرہ ہوتا ہے اور خصوصا جنسی تعلقات رکھنے والی خواتین جن میں شادہ شدہ خواتین شامل ہوتی ہیں ان میں اس کا خطرہ ستر فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

 

ابوظہبی ہیلتھ سروس کے مطابق اس کینسر سے محفوظ رہنے کا سب سے بہترین حل ویکسینیشن ہے۔خواتین کو تجویز کیا جاتا ہے وہ شادی سے قبل ہی ایچ پی وی کی ویکسین لازمی لگوائیں۔اس بیماری کیلئے ویکیسن تین مراحل میںلگوائی جاسکتی ہے۔صحت کے حکام کے مطابق اس کی ویکسین ایک ہی باری میں کگوائی جاسکتی ہے، چھ ماپ مہں تین ڈوز یا پھر ایک سال میں دو ڈوز لگوائی جاسکتی ہے۔تیرہ سے چھبیس سال کی کی طلبات کو یہ ویکیسن بلکل مفت میں لگائی جاتی ہے۔خواتین شادی کے بعد بھی ویکسین لگواسکتی ہیں تاہم بہتر یہی ہوتا ہے کہ اسکو شادی سے پہلے ہی لگوا لیا جائے۔

ابوظہبی میں ہیلتھ سروسز کمپنی کے تمام سینٹرز پر ایچ پی وی کی ویکسین لگائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button