ٹپسمتحدہ عرب امارات

اگر آپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آجائے تو آپ کس صورت میں گھر میں آئیسولیٹ ہوسکتے ہیں؟ایمریٹس ہیلتھ سروسز نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

خلیج اردو

دبئی:متحدہ عرب مارات میں کورونا کیسز میں تشویناک حد تک تیزی سے اضافہ ہورہاہے جس کے باعث حکومت نے ایک بار پھر سفری پابندیوں کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات اپنانے کے حوالے سے بھی سختی شروع کر دی ہے۔

اکثر لوگوں کو معلوم نہیں کہ اگر انہیں کورونا ہوجائے تو انہیں کیا کرنا چاہیئے۔کیا انہیں کسی اسپتال میں علاج کرانا چاہیئے یا وہ گھر میں سب سے الگ رہ کر بھی کورونا کو مقابلہ کرسکتے ہیں؟ان تمام سوالات کے جوابات ایمریٹس ہیلتھ سروسز نے اپنے سوشل میڈیا چینل پر دے دیئے ہیں۔سوشل میڈیا پر کئے گئے پوسٹ میں کورونا ہونے کی صورت میں گھر پر آئیسولیٹ ہونے سے متعلق گائیڈ لائنز بھی جاری کی گئی ہیں۔

ایمریٹس ہیلتھ سروسز کے مطابق اگر کورونا کی صورت میں آپ گھر پر آئیسولیٹ ہونا چاہتے ہیں تو اس کے لئے لازمی ہے کہ آپ کے گھر میں الگ ایک ایسا کمرہ ہو جس میں باتھ روم کی سہولت موجود ہو۔آپ کے پاس موبائل یا ٹیلی فون ہونا چاہیئے تاکہ آپ کا خاندان اور صحت اتھارٹی کے حکام  سے رابطہ رہے۔آپ اُس شرط پر گھر میں آئیسولیٹ ہوسکتے ہیں جب آپ کی حالت زیادہ خراب نہ ہو۔طبیعت زیادہ خراب ہونے کی صورت میں اسپتال میں صحت کے حکام سے رابطہ کرنا ہوگا۔

گھر میں آئیسولیٹ ہونے والے پاس تھرمامیٹر اور آکسیمیٹر لازمی ہانا چاہیئے جس سے بخار جانچا جاسکے۔اس کے علاوہ گھر میں ماسک اور گلوز پہنے اور سماجی رابطہ برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں۔

کورونا کے باعث آئیسولیٹ ہونے والا مریض دس روز بعد اپنا پی سی آر ٹیسٹ کرسکتا ہے جس میں کورونا ختم یا نہ ختم ہونے کے بارے میں تصدیق ہوسکے گی تاہم اس دوران تمام حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے سے اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ رکھی جاسکتی ہے۔

 

شارجہ، عجمان،راس الخیمہ،اُم القوائین اور فجیرہ کے رہائشی کورونا سے متعلق معلومات کیلئے8008877 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔دبئی میں کورونا سے متعلق معلومات کیلئے 800342 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے یا کووڈ 19- ڈی ایکس بی اسمارٹ ایپ  سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں۔

 

وزارت صحت کے حکام نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو جلد از جلد کورونا ویکیسین کے بوسٹر شاٹس لگوانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button