متحدہ عرب امارات

کینسر کی تحقیق اور علاج کے حوالےسے متحدہ عرب امارات کی پیشرفت متاثر کن ہے، شیخ نہیان

خلیج اردو 17 دسمبر 2021

 ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے رواداری کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کا کہنا ہے کہ کینسر کی تحقیق اور علاج میں متحدہ عرب امارات نے بہترین پیشرفت کی ہے۔ دو روزہ بین الاقوامی آنکالوجی کانفرنس کے 9ویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے شیخ نہیان  نے کہا کہ میں بڑی دلچسپی کے ساتھ ایک عام انسان کی طرح کینسر کے علاج میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کے حوالے سے پڑھتا رہتا ہوں۔

 

انہوں نے کہا کہ میں مصنوعی ذہانت کی صلاحیت کے بارے میں پرجوش ہوں کہ جس کے ذریعے نئی کیموتھراپیٹک دوائیوں کے ڈیزائن،ٹیسٹنگ اور مشین لرننگ میں تیزی لائی جارہی ہے۔شیخ نہیان نے کینسر کی ابتدائی تشخیص میں باقاعدہ سکریننگ کی اہمیت پر زور دیا۔

 

شیخان نہیان نے عوام میں آگاہی پیدا کرنے اور باقاعدہ اسکریننگ کو فروغ دینے میں کردار ادا کرنے پر ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کوششوں کی تعریف کی۔کینسر کی تشحیص اور علاج کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد شرکت کر رہے ہیں۔کافرنس کے دوران کینسر کی مختلف اقسام کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی جبکہ عوام میں تشحیص اور علاج کے حوالے سے آگاہی بھی پھیلائی جائے گی۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button