متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پی سی آر ٹیسٹ کی مقرر شدہ قیمت میں ردوبدل کرنے والے ہیلتھ کیئر ادارے کو جرمانہ کر دیا گیا

خلیج اردو
21 جون 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں ایک ہئلتھ کیئر فسیلٹی کو اس وجہ سے جرمانہ کیا گیا ہے کیونکہ وہ کرونا وائرس کےپی سی آر ٹیسٹنگ کی مقررہ سرکاری قیمت میں ردوبدل کررہا تھا۔

ابوظبہی محکمہ صحت کے ایک ٹویٹ کے مطابق مذکوروہ مرکز نے حکومت کی جانب سے مقرر شدہ 65 درہم سے زیادہ قیمت چارج کی تھی۔

یہ قیمت محکمہ صحت کی جانب سے مقرر کی گئی ہے۔ محکمہ صحت نے سختی سے ہیلتھ کیئر سہولیات کو مقررہ قیمت پر پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی تھی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت ان افراد کے ذریعہ ہوگی جب وہ بغیر کسی علامت کے ہیلتھ کیئر سنٹرز کا دورہ کریں گے۔ دیگر حالات میں لاگت حکومت کے مالی تعاون سے چلنے والے پروگراموں کے تحت ہوگی۔

ہفتے کو متحدہ عرب امارات میں کرونا پی سی آر ٹیسٹ کے سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارم الہوسن ایپ کی سروسز کو ہفتے کے روز بحال کردیا گیا تھا۔ جمعرات کے روز اس ایپ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور مقامی حکام نے بتایا کہ کچھ تکنیکی معاملات طے کرنے کیلئے اپلیکیشن کو اپڈیٹ کیا جارہا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button