خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں کیفے ویٹرس کو چھیڑنے پر بھاری جرمانہ

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں ایک کیفے میں ویٹرس کو چھیڑنے پر ایک شخص پر 10 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کی عدالت نے ایک کیفے میں ویٹرس سے چھیڑ خانی کے الزام میں ایک شخص پر دس ہزار درہم کا جرمانہ عائد کر دیا ہے

یو اے ای قانون کے مطابق جو شخص کسی کا ہراساں کرنے یا چھیڑ خانی کا مرتکب پایا گیا، اسے کم از کم ایک سال قید اور کم از کم دس ہزار درہم جرمانے کی سزا ہوگی، یا دونوں سزاؤں میں سے کوئی ایک بھی دی جا سکتی ہے۔

اماراتی قانون میں چھیڑ خانی کی تعریف یوں کی گئی ہے: ’’ہر وہ عمل جس سے متاثرہ شخص کو تکلیف ہوتی ہو، حیا سوز اشارے بھی اس کا حصہ ہیں۔‘‘

عام طور پر چھیڑ خانی سے متاثرہ بیش تر افراد شکایت درج کرانے سے گریز کرتے ہیں، کئی خواتین کو پتا بھی نہیں ہوتا کہ ان کے ساتھ جو کچھ کیا جا رہا ہے وہ قابل سزاجرم ہے اور رپورٹ کرنے پر انہیں انصاف ملے گا۔

الامارات الیوم کے مطابق امارات اس قسم کی غیر مہذب حرکتوں کا سخت نوٹس لینے والے ممالک میں سے ایک ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button