متحدہ عرب امارات

ویڈیو: اماراتی خواتین کے دن کے موقع پر شیخ محمد کی اماراتی خواتین کو ان کی کامیابیوں پر مبارکباد

 

خلیج اردو آن لائن:

اماراتی خواتین کے دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کےحکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مختلف شعبوں میں اماراتی خواتین کی کامیابیوں پر انہیں مبارک باد دی ہے۔

شیخ محمد نے ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے  ہوئے خواتین کو قوم کی بیٹیوں کا لقب دیا ہے۔ ویڈیو میںٰ اماراتی خواتین کو مختلف شعبوں میں قائدانہ کردارا ادا کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔  مزید برآں، شیخ محمد نے قوم کی ماں شیخہ فاطمہ بنت مبارک کو  ایک دہائی پر مشتمل انکی کوششوں کے اعتراف میں انہیں بھی مبارک بعد دی، جن کی بدولت خواتین بااختیار بنی ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button