متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس کی مدد کیجئے ، اس شخص کی شناخت کیجئے

خلیج اردو
06 فروری 2021
دبئی : کسی بھی ملک کی پولیس جہاں شہریوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تگ و دو کرتی ہے وہاں دبئی پولیس ان کوششوں کے ساتھ ساتھ انسانی خدمت میں ہر حوالے سے پیش پیش رہتی ہے۔ ایسے میں بر دبئی کے پولیس اسٹیشن میں تمام پولیس ڈیٹیکٹیو ایک متوفی شخص کی شناخت میں عوام کی مدد کے خواہاں ہیں۔

دبئی پولیس کے مطابق ایک شخص جو الکوز انڈسٹریل ایریا 4 میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے ، اس کے پاس شناختی دستاویزات نہیں ہیں۔ ایسے میں اس لاش کی پہچان کرانے میں مدد کیلئے کسی بھی معلومات کو پولیس کے ساتھ کال سنٹر 04-901 پرکال کرکے شیئر کریں ۔ پولیس کو بے صبری سے اس شخص کی شناخت کا انتظار ہے تاکہ اس لاش کو پسماندگان کے حوالے کیا جا سکے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button