متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریںخلیجی خبریں

”جوبیرون ملک مقیم پاکستانی حکومت سے مالی امداد چاہتے ہیں وہ خود کواس ویب سائٹ پر رجسٹر کروائیں“

معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زُلفی بخاری نے کہا کہ بیرون مُلک پھنسے تمام پاکستانی تارکین کو ایک ماہ کے اندر واپس لانے کی کوشش کی جا رہی ہے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید زُلفی بخاری نے کہا ہے کہ پردیس میں پھنسے جو پاکستانی ملازمت ختم ہونے کے باعث شدید مالی پریشانی کا شکار ہیں۔ وہ خود کو http://jobs.oec.gov.pk پر رجسٹر کروائیں تاکہ حکومت کی جانب سے ان کی مالی امداد کا بندوبست کیا جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق زُلفی بخاری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کورونا کی عالمی وبا کے باعث ملازمتوں سے ہاتھ دھونے اورفوری وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ خود کو سرکاری ویب سائٹ https://jobs.oec.gov.pk/returnees_overseas_registration پر رجسٹر کروائیں اور اپنی ملازمت کی تفصیل بھی لکھیں۔
تاکہ مستقبل میں ان کو فائدہ دیا جا سکے۔

اس ویب سائٹ پر رجسٹر ہونے والے افراد مستقبل میں دوبارہ بیرون ملک ملازمت کے اہل ہوں گے، دوسرا یہ کہ انہیں سرٹیفائیڈ ٹریننگ حاصل کرنے کے موقع دیئے جائیں گے اور تیسرا یہ کہ انہیں حکومت کی جانب سے مالی مدددی جائے گی۔ان رجسٹرڈ شدہ پاکستانیوں کا ڈیٹا احساس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ جس کے تحت انہیں مالی امداد حاصل ہو گی۔

مستقبل میں حالات بہتر ہونے پر اسی ڈیٹا کی مدد سے پاکستانی تارکین کو ان کی ملازمتوں پر واپس بھجوایا جائے گا۔

زُلفی بخاری نے دو روز قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ایک ماہ کے اندر واپسی کے خواہش مند تمام تارکین وطن کو واپس لایا جائے۔وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی نے واضح کیا کہ وطن واپسی کے لیے ان پاکستانی تارکین کو ترجیح دی جا رہی ہے جن کی ملازمتیں کورونا کی وجہ سے ختم ہو چکی ہیں ۔

زلفی بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے واپس پاکستان آنے کے لیے ٹکٹس صرف پی آئی اے سے براہ راست خریدے جائیں گے۔ پی آئی اے کی جانب سے تمام پاکستانی شہروں کے لیے ایک ہی ریٹ پر ٹکٹ فروخت کی جا رہی ہیں، مسافروں سے اوور چارجنگ اور ان کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سید زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی ٹکٹس کے بدلے میں زیادہ رقم وصول کرتا ہے تو شکایت درج کرانے کے لیے ان نمبر اور ای میل ایڈریسز پر رابطہ کریں۔‘
[email protected]
[email protected]
[email protected]
111-786-786

 

Source : UP

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button