متحدہ عرب امارات

نئے ہجری سال کی تعطیل کے موقع پر دبئی میں فری پارکنگ، میٹرو اور بسوں کے اوقات کا اعلان کر دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں نئے ہجری سال کی خوشی میں 12 اگست بروز جمعرات کو عام تعطیل ہوگی۔ اس موقع کی مناسبت سے دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے 12 اگست بروز جمعرات کو دبئی بھر میں پبلک پارکنگ مفت ہوگی۔

مزید برآں، جمعے کے روز بھی پیڈ پارکنگ ایکٹویٹ نہیں ہوگی لہذا رہائشی دو دن تک مفت پارکنگ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ تاہم، مفت پارکنگ کی یہ سہولت ملٹی لیول ٹریمنلز پر دستیاب نہیں ہوگی۔

مزید برآں، 12 اگست کے موقع پر دبئی میٹرو اور ٹرام کے اوقات درج ذیل ہوں گے:

12 اگست بروز جمعرات دبئی میٹرو ریڈ اور گرین لائنز پر صبح 5 بجے سے رات 1 بجے تک چلے گی۔ جبکہ دبئی ٹرام صبح 6 بجے سے رات 1 بجے تک سروس فراہم کرے گی۔

پبلک بسوں کے اوقات کار درج ذیل ہوں گے:

  • گولڈ سوک سمیت تمام بڑے اسٹیشنز بسیں صبح 4 بج کر 50 منٹ سے لے کر رات ساڑھے بارہ بجے تک چلیں گیں
  • الغیب اسٹیشن صبح 4 بج کر 15 منٹ سے لے کر رات 1 بجے تک کام کرے گا۔
  • ستوا سمیت ذیلی اسٹیشن صبح ساڑھے چار بجے سے لے کر رات 1 بجے تک کام کریں گے، تاہم روٹ C01 24 گھنٹے کام کرے گا۔
  • القسیس اسٹیشن صبح 4 بج کر 50 منٹ سے رات 12 بج کر 4 منٹ تک چلے گا، القوز انڈسٹریل اسٹیشن صبح 5 بج کر 5 منٹ سے رات 11 بجے تک چلے گا۔
  • اور جبیل علی اسٹیشن صبح 4 بج کر 58 منٹ سے رات 12 بج کر 15 منٹ تک کام کرے گا۔

انٹر سٹی بس اسٹیشنوں کے اوقات کار درج ذیل ہوں گے:

  • الغیب جیسے ذیلی اسٹیشن صبح 6 بج کر 40 منٹ پر سے لے کر رات 10 بج کر 12 منٹ تک کام کرے گا
  • یونین اسکوائر صبح 4.25 سے 12.15 تک کھلا رہے گا۔ اتصالات میٹرو اسٹیشن صبح 6 بجے سے رات 9 بجے تک ابو حائل صبح 6.20 بجے سے 10.40 بجے تک اور ہٹا اسٹیشن صبح 5.30 بجے سے رات 9.30 بجے تک کھلا رہے گا۔
  • شارجہ میں الجبیل اسٹیشن صبح ساڑھے پانچ بجے سے رات 11 بجے تک کھلا رہے گا۔ اور عجمان اسٹیشن صبح سارٹھے چار بجے سے رات 11 بجے تک کام کرے گا۔
  • وہیکل ٹیسٹنگ سنٹر جمعرات کے روز بند رہیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button