خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ہیلری کلنٹن اور ریم الہاشمی ابوظہبی میں دوسری فوربز 30/50 کانفرنس سے خطاب کریں گی

خلیج اردو: محکمہ ثقافت و سیاحت – ابوظہبی (ڈی سی ٹی ابوظہبی) خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے کراس جنریشن فوربز 30/50 سمٹ کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔

7سے 10 مارچ کو ہونے والے انتہائی اہمیت کے اس ایونٹ میں خواتین کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،جس میں دنیا کی چند بااثر خواتین کی قیادت میں فکر انگیز سیشن شامل ہیں۔

چار روزہ ایونٹ کے اہم موضوعات میں رہنمائی، تعاون اور اختراع شامل ہیں۔ 30 سال سے کم اور 50 سے زائد معزز شخصیات سے لے کر پالیسی اور کاروباری شعبے کی عالمی رہنماؤں تک، شرکاء تعلقات کے قیام سے لےکر دنیا کو تبدیل کرنے والے اتحاد کی تشکیل کے لیے مل کر کام کریں گی۔ خواتین کے لیے دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں سے ایک میں اس کانفرنس کی سرگرمیاں قصر الوطن، جزیرہ سعدیات اور لوو ابوظہبی سمیت اس کے کچھ مشہور ترین مقامات پرمنعقد ہوں گی۔

اس سال کی کانفرنس کے مقررین میں امریکہ کی سابق وزیر خارجہ، سینیٹر، خاتون اول، وکیل اور مصنف ہیلری روڈھم کلنٹن، وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی، ملالہ فنڈ کی شریک بانی ملالہ یوسفزئی، اداکارہ اور دی آنسٹ کمپنی کی بانی اور چیف تخلیقی آفیسر جیسیکا البا، سویٹ جولائی کی بانی اور سی ای او عائشہ كاری، فارمولا ریسنگ ڈرائیور آمنہ القباسی، ایمی ایوارڈ یافتہ اداکارہ اور مصنف کیتھرین اوہارا اور مصنف اور انسان دوست رہنما مسٹی کوپلینڈ، بیلرینا شامل ہیں۔

فوربز 30/50 سمٹ کا آغاز شرکاء کے لیے امارات کی متاثر کن مہمان نوازی، ثقافت اور پرکشش مقامات کی سیر کے ساتھ ہوگا جس سے وہ ابوظہبی کی شاندار ترقی کا تجربہ کر سکیں گی ۔ اگلے دنوں میں بھرپور شیڈول کے ساتھ خواتین کے عالمی دن کی یاد میں سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا، جس کا اختتام مستقبل کی نسلوں کو تعلیم اور بااختیار بنانے کی خدمات کے دن کے ساتھ ہوگا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button