متحدہ عرب امارات

ہزاروں درہم سے بھرا پرس واپس کرنے والے ایماندار اماراتی باشندے کو اعزاز سے نواز دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

اماراتی باشندے سلیم محمد یوسف عبید الکابی کو 12 ہزار درہم پر مشتمل پرس پولیس تک پہنچانے پر دبئی پولیس کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

سلیم کو محمد کو یہ انعام اس کی ایمانداری کی وجہ سے دیا گیا ہے۔

القسیس پولیس تھانے کے قائم مقام ڈائریکٹر برگیڈٰیئر عبدالحلیم محمد احمد الحاشمی نے تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ سلیم محمد کو 12 ہزار درہم سے بھرا پرس دبئی کے ابوحیل کے علاقے سے گرا ہوا ملا تھا۔ جو سلیم نے فوری طور پر اٹھایا اور القسیس پولیس تھانے کے حوالے کر دیا۔

سلیم محمد کی اس ایمانداری کے اعتراف کے طور پر دبئی پولیس نے اسے اپنے جنرل ہیڈکوارٹرز مدعو کیا، جہاں اس کے اس عمل پر تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔

سرٹیفکیٹ دینے مقصد دیگر افراد کو بھی سلیم محمد کی طرح ایمارنداری کی طرف راغب کرنا ہے۔

اس تقریب کے دوران سلیم محمد پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا یہ اعزاز وصول کر کے وہ فخر محسوس کر رہا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button