متحدہ عرب امارات

دبئی: اسپانسر کے 1 ملین درہم چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ کو قید  کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں اسپانسر کے 1 ملین درہم چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ کو عدالت نے 1 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے قید کی سزا مکمل کرنے کے بعد ملزمہ کو ملک بدر کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ مدعاعلیہ ملازمہ پر 9 لاکھ 79 ہزار 947 درہم کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

ریکارڈ کے مطابق دبئی کی ابتدائی عدالت کو بتایا گیا کہ یوگینڈا سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ ملازمہ نے اپنے اسپانسر کے 7 لاکھ 60 درہم، 50 ہزار ڈالر، اور 3 ہزار کویتی دینار چوری کیے ہیں، جن کی کل مالیت 9 لاکھ 79 ہزار 900 درہم بنتی ہے۔

43 سالہ اسپانسر ایک لبنانی گھریلو خاتون ہیں، اس نے گواہی دی کہ ملازمہ بر دبئی میں اس کے گھر میں گزشتہ سال مارچ سے کام کر رہی تھی۔

ریکارڈ کے مطابق اسپانسر نے بتایا کہ "ملازمہ چھوٹی موٹی رقم چوری کرتی تھی، جس پر میں نے اسے چوری سے باز رہنے کا کہا۔ واقعہ کے دن میرے شوہر نے ملازمہ کو پہلی منزل پر جاتے اور پھر ایک کالے بیگ کے ساتھ واپس آتے اور گھر سے نکلتے دیکھا۔ اس اگلے دن وہ فرار ہوگئی”۔

تاہم، پولیس نے دو ہفتوں بعد ملازمہ کو عمجان میں ایک گھر سے گرفتار کر لیا جہاں وہ ملک سے فرار ہونے کے لیے چھپی ہوئی تھی۔ گرفتار ہونے کے بعد ملازمہ نے اعتراف جرم کر لیا اور پولیس کو بتایاکہ اس نے رقم ایک دوسرے شخص کو دے دی تھی جو رقم لے کر ملک سے فرار ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ عدالتی فیصلے کے خلاف 15 روز کے اندر اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button