متحدہ عرب امارات

حوثیوں کے حملے؛ امریکہ کے بعد فرانس کا یو اے ای کو فوجی مدد فراہم کرنے کا اعلان

رافیل لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر نگرانی‘ مداخلت کو روکنے اور امارتی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے فوجی مدد فراہم کریں گے۔ فرانس کی مسلح افواج کی وزیر کا بیان

امریکہ کے بعد فرانس نے بھی متحدہ عرب امارات کو فضائی حدود کی حفاظت کے لیے فوجی مدد فراہم کرنے کا اعلان کردیا ۔ عرب نیوز کے مطابق فرانس کی مسلح افواج کی وزیر فلورنس پارلی نے جمعہ کو کہا کہ فرانس متحدہ عرب امارات کو اپنی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے فوجی مدد فراہم کرے گا۔ فرانسیسی وزیر نے کہا کہ ابوظہبی میں مقیم فرانس کی مستقل تنظیم سے تعلق رکھنے والے رافیل لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر نگرانی ، پتہ لگانے اور مداخلت کے مشن میں ضرورت پڑنے پر مصروف ہیں ۔

اس سے پہلے امریکہ نے بھی حوثی باغیوں کے حملوں سے دفاع کے لیے جنگی طیارے متحدہ عرب امارات بھیجنے کا اعلان کیا تھا ، امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید آل نہیان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ، اس دوران متحدہ عرب امارات پر حوثی باغیوں کے حملوں سے متعلق گفتگو ہوئی ۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے دفاع کے لیے جدید طیارے بھیجے جائیں گے گا جن کے ذریعے امارات کو فضائی دفاع کے لیے مدد فراہم کی جائے گی ، اس حوالے سے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اشیخ محمد بن زاید کو یقین دلایا کہ واشنگٹن متحدہ عرب امارات کو دفاعی معلومات فراہم کرے گا ، امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے اعلان کیا کہ واشنگٹن حوثیوں کے حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے پر غور کر رہا ہے ، ابوظہبی پر حوثیوں کے حملے کے بعد واشنگٹن یمن کے حوثیوں کو دوبارہ ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر بھی غور کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں ہونے والے دھماکوں کے بعد لگنے والی آگ میں پاکستانی سمیت 3 افراد مارے گئے تھے ، ابوظہبی میں ایندھن کے ٹینکر میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو ئے ، مرنے والوں میں ایک پاکستانی اور 2 ہندوستانی شہری شامل ہیں جب کہ 6 دیگر افراد جو زخمی ہوئے ان کو ہلکے سے درمیانے درجے کے زخم آئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button