خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات پر حوثی دہشت گرد حملہ: اماراتی اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کیمطابق ‘ہمیں جنگ پر اکسانے سے کام نہیں چلے گا’

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور گرقاش نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات "سب کے لیے ایک مستحکم اور خوشحال خطہ کی تعمیر میں تعاون” کے اپنے وژن کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور گرقاش نے پیر کو ٹویٹ کیا کہ "ہمیں اکسانے سے کام نہیں چلے گا "اور” جو بھی متحدہ عرب امارات کو امتحان میں ڈالے گا وہ ناکام ہو گا۔

ہم وہم پر مبنی دہشت گرد تنظیموں کی دھمکیوں اور تصورات کو ایک گزر جانیوالے معاملے سے زیادہ نہیں دیکھتے لیکن اس معاملہ سے اس انداز میں نمٹا جائے گا جو ہماری سلامتی اور قومی خودمختاری کی ضمانت ہو۔

اماراتی اہلکار کا یہ ٹویٹ متحدہ عرب امارات کی فضائی دفاعی فورسز نے ابوظہبی پر حوثی دہشت گرد گروپ کی طرف سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل مار گرانے کے چند گھنٹے سامنے بعد آیا۔ وزارت دفاع نے یمن میں حملہ کرنے والے لانچر کو بھی تباہ کر دیا۔

حوثیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر کئی ہفتوں میں یہ تیسرا حملہ ہے۔

گزشتہ ہفتے، ملک ابوظہبی پر فائر کیے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو روکنے اور تباہ کرنے میں کامیاب رہا۔ اس سے قبل ابوظہبی میں دو شہری تنصیبات پر مشتبہ ڈرون حملوں میں تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے تھے۔ ایک آگ کے باعث مصفحہ میں ادنوک کے تین فیول ٹینکرز میں دھماکہ ہوا جبکہ ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے تعمیراتی علاقے میں ایک اور معمولی آگ بھی بھڑک اٹھی تھی-

قبل ازیں ڈاکٹر گرگاش نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات نفرت اور جارحیت کے سامنے نہیں جھکے گا۔

ملک امید کی کرن ہے جو اچھائی پھیلاتا ہے، انہوں نے گزشتہ ہفتے حملے کے بعد ٹویٹ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی تاریخ اور ثقافت کی عکاسی کرنے اور تاریک و دہشت گرد قوتوں کے خلاف ناقابل تسخیر قلعہ ہونے پر فخر ہے۔
ڈاکٹر گرگاش نے یہ بھی کہا تھا کہ دہشت گرد خطے کے استحکام سے چھیڑ چھاڑ نہیں کر سکتے۔

تازہ ترین حملہ کے بعد، وزارت دفاع نے "کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنی مکمل تیاری” کی تصدیق اور "متحدہ عرب امارات کو کسی بھی حملے سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے” کا عزم کیا۔

دنیا کے دیگرممالک اور تنظیموں نے اس سے قبل حوثیوں کے حملے کا کامیابی سے مقابلہ کرنے پر متحدہ عرب امارات کی دفاعی صلاحیتوں کو سراہا تھا۔ گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) نے "اس وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کا مقابلہ کرنے” کے لیے متحدہ عرب امارات کی تعریف کی کیونکہ اس نے گزشتہ ہفتے کی حملہ کی کوشش کی مذمت کی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button