متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس کے ہوتے ہوئے ابرا سسٹم متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی محفوظ سفر مہیا کرکے کیسے مدد کررہا ہے ؟

خلیج اردو
03 مارچ 2021
عجمان : عجمان میں واٹر ٹرانسپورٹ سسٹم ابراس نے 897171 مسافروں کو سخت حفاظتی ضوابط میں ٹرانسپورٹیشن مہیا کی ہے۔

جب کورونا وارس کی وجہ سے مختلف بندشوں میں ٹرانسپورٹ سسٹم کو بند کیا گیا تھا تو متحدہ عرب امارات میں واٹر ٹرانسپورٹیشن سسٹم نے مسافروں کو اس سفری سہولیات کے بحران پر قابو پانے میں مدد فراہم کی ۔

عجمان پبلک ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی (اے پی ٹی اے) کی ترجمان راشا خلاف آلشمسی مطابق اس نظام سے سختی حفاظتی اقدامات کے ہوتے ہوئے لوگوں کو محفوظ سفر فراہم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی نے تیز رفتار اور جدید اور آسان حل اور احتیاطی تدابیر کا استعمال کیا جو بین الاقوامی معیار کے عین مطابق تھا اور جس سے مسافروں اور ابرا ڈرائیوروں کی حفاظت کو ممکن بنایا گیا۔

ال شمسی نے مزید کہا کہ روایتی ابرس پر ایک مسافر کی 2 درہم سے بھی کم لاگت آتی ہے۔ اتھارٹی نے اپنی سمندری نقل و حمل کی حکمت عملی کے دوسرے ایک مرحلے کے حصے کے طور پر تین نئے ابرا اسٹیشن کھولے ہیں۔ ہر ابرہ میں 20 مسافر آ سکتے ہیں جو صبح 6 بجے سے شام 8 بجے تک کام کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امارات میں سمندری ٹرانسپورٹ سسٹم نے بہت سارے لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو استعمال کرنے کی ترغیب دینے میں مدد فراہم کی ہے ، ال شمسی نے مزید کہا کہ ابرہ اسٹیشن بس اسٹیشنوں کے قریب ہیں تاکہ ٹرانسپورٹیشن کے مختلف ذرائع کے درمیان نقل و حرکت کو آسان بنایا جاسکے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button