متحدہ عرب امارات

جانیے دبئی پولیس جرائم کو کم کرنے میں کیسے کامیاب ہوئی

 

خلیج اردو آن لائن:

ایک عہدیدار نے بتایا کہ دبئی کے نائف علاقے میں تشویشناک جرائم 2020 کے مقابلے میں اس سال 19 فیصد کم ہوئے ہیں۔

رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران  نائف پولیس اسٹیشن نے 44 بڑے جرائم جیسے منشیات کے جرائم، ڈکیتیوں، حملہ آور قتل سے نمٹا جبکہ 2020 میں اسی عرصے کے دوران 54 مقدمات تھے۔

نائف پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ڈاکٹر طارق تہلک نے کہا کہ اعداد و شمار کا تجزیہ مجرموں کے رویے کی پیشن گوئی کرنے اور ان کا سراغ لگانے کے لیے گنجان آبادی والے علاقے میں جرائم کی شرح کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

بریگیڈیئر تہلک نے بتایا "سمارٹ ڈیٹا تجزیہ، نگرانی میں اضافہ، پولیس کے گشت کے فوری رسپانس جیسے پروگراموں نے سنگین جرائم کی تعداد کو کم کرنے میں مدد دی”۔ مزید برآں، آبادی میں بڑھتی ہوئی آگاہی بھی کامیاب ثابت ہوئی کیونکہ جرائم تیزی سے رپورٹ ہو رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا "مختلف علاقوں، خاص طور پر سیاحتی مقامات اور بازاروں میں پولیس کا گشت چوبیس گھنٹے موجود رہتا ہے”۔

سرکاری اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرانزیکشن مکمل کرنے کا وقت بھی اس سال کم ہو کر پانچ منٹ رہ گیا ہے جبکہ پچھلے سال چھ منٹ تھا۔ برگیڈیئر طارق تہلک کا مزید کہنا تھا کہ "یہ پولیس اسٹیشن میں کام کی حکمت عملی اور ڈیوٹی افسران کی فوری کارروائی کا نتیجہ ہے”۔

انہوں نے عوام کو یاد دلایا کہ کسی بھی مشکوک رویے کی اطلاع 901 یا 999 پر دیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button