متحدہ عرب امارات

ایمریٹس کے مسافروں کے لیے دبئی کے ہوٹل میں مفت قیام کی سہولت حاصل کرنے کا طریقہ کار

 

خلیج اردو آن لائن:

ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے حال ہی میں دبئی آنے والے اپنے مسافروں کو ہوٹل میں مفت قیام کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس اسکیم کے تحت اکانومی کلاس کے مسافروں کو دبئی پہنچنے پر ایک رات کے لیے مفت قیام کی سہولت دی جانی ہے اور پریمیئم کلاس کے مسافروں کو دو راتوں کے لیے ہوٹل میں مفت قیام کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ سہولت کن مسافروں کو دی جائی گی؟

اس اسکیم کے تحت جو افراد بھی 2 دسمبر سے 23 دسمبر کے دوران ایمریٹس کا ٹکٹ بک کروائیں گے اور انہیں 6 دسمبر سے 23 فروری 2021 کے دوران دبئی آنا ہے تو ان مسافروں کو جے ڈبلیو میریئٹ مارکیز دبئی میں قیام کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ ان مسافروں کو عام حد سے زیادہ سامان لے جانے کی بھی اجازت ہوگی۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

  • ٹکٹ دبئی پہنچنے سے تقریبا 72 گھنٹے پہلے بک کروائی گئی ہو
  • ٹکٹ بکنگ درج ذٰیل ایمیل ایڈریس پر ایمیل کرنی ہوگی

[email protected]

  • جن افراد کی ٹکٹ بک کروائی ہے انکے نام، فون نمبر اور ایمیل ایڈریس بھی ساتھ بھیجنے ہوں گے۔
  • درج بالا مراحل مکمل کرنے کے بعد ایمریٹس آپ کو ہوٹل کی بکنگ کی تصدیقی ایمیل کر دے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button