متحدہ عرب امارات

جارڈن کے فنکار نے بنایاریت سے40 میٹر لمبا مجسمہ

جارڈن کے فنکار نے ریت سے40 میٹر لمبہ مجسمہ بنا کرشیخ محمد بن زاہد آل نہیان کو خراج تحسین پیش کیا

جارڈن کے فنکار عمر مغربی نے ریت سے40 میٹر لمبہ مجسمہ بنا کرشیخ محمد بن زاہد آل نہیان کو خراج تحسین پیش کیا ۔ریت سے سمندر کے ساحل پر40میٹر لمبا اور پانچ فٹ اونچہ مجسمہ بنانے کا مقصد شیخ محمد بن زاہد کا شکریہ ادا کرنا تھا ۔

متحدہ عرب امارات کے رہائشی عمر مغربی نے راس لاخیمہ میں ریت سے مجسمہ بنا کر شہزادہ ابو ظہبی اور یو اے ای فوج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاہد کا شکریہ ادا کیا جسطرح شیخ محمد بن زاید نے وبائی صورتحال میں امارت کی بھاگ دوڑ سنبھالی ۔

عمر مغربی کا کہنا تھا کہ تھری ڈی الفاظ پر مشتمل شکریہ کے الفاظ 40 میٹر لمبے اور پانچ میٹر اونچے ہیں ۔ عمر نے مزید کہا کہ یہ الفاظ لکھنے میں مجھے چھ گھنٹے لگے اور اپنےچھ بچوں نے میرا ساتھ دیا ۔عمر کا کہنا تھا کہ اس نے صبح چھ بجے کام شروع کیا اور دوپہر ایک بجے تک کام ختم ہوچکا تھا ۔
یہ ثابت کرنے کے لئے کہ مجسمہ کتنا بڑا ہے فنکار نے دو چار ویل گاڑیاں اس کے آگے کھڑی کردی جو اس کے سامنے چھوٹے نظر آرہی تھی ۔راس الخیمہ کے ساحل پر ریت کا مجسمہ جو شکریہ محمد بن زاید کے الفاظ پر مشتمل تھا نے لوگوں کی توجہ بھی حاصل کی ۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button