متحدہ عرب اماراتسٹوری

اس معذور اماراتی نے اپنے جان کی پرواہ کیے بغیر ماں اور اس کے تین بچوں کو  آگ میں جلنے سے بچا لیا

خلیج اردو آن لائن:اس 32 اماراتی شہری احمد محمد ال ریسی سے ملیں، جس نے دونوں ٹانگوں سے معذوری کے باوجود اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک ماں اور اس کے تین بچوں کو جلتے ہوئے گھر سے زندہ نکال لیا۔

آگ لگنے کا واقعہ عجمان الجوروف کے ایک بنگلے میں پیش آیا، اور احمد محمد اس وقت پاس گزر رہے تھے جب ایک ماں نے انہیں مدد کے لیے پکارا۔ احمد محمد خود چل نہیں سکتے اور ویل چیئر کے ذریعے اپنے زندگی گزارتے ہیں، انہوں نے ماں کو مدد کے لیے پکارتے سن کر اس کی مدد کا فیصلہ کیا اور اپنے معذوری کی پرواہ کیئے بغیر جلتے گھر سے ماں اور اس کے تین بچوں کو زندہ نکال لیا۔

احمد محمد کی اس بہادری پر عمجان سول ڈیفنس نے انہیں اعزاز سے نوازا ہے۔ خیال رہے کہ احمد خود یو اے ای فوج کے سابق فوجی رہ چکے ہیں، اور وہ 2017 میں ایک ٹریفک حادثے کے دوران چلنے پھرنے سے محروم ہوگئے ہیں۔

احمد محمد اس واقعہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتاتے ہیں "میں الجورف کے علاقے میں اس جلتے ہوئے بنگلے کے پاس سے گزر رہا تھا جب بچوں کی ماں نے چینختے ہوئے مجھے مدد کے لیے پکارا۔ فوری طور پر میرے اندر کا فوجی جاگ اٹھا اور میں نے اس ماں کی مدد کرنے کا فیصلہ کر لیا”۔

متعلقہ مضامین / خبریں

احمد بتاتے ہیں کہ گھر کی لانڈری میں دو تولیے لٹکے ہوئے تھے "میں ان میں سے ایک تولیا لیا اسے پانی گیلا کر کے اپنے منہ پر لپیٹ لیا اور پھر اللہ کو یاد کرتے ہوئے ان تینوں بچوں کو جلتی آگے سے نکال لیا۔ اس کے بعد فائر فائٹرز کی ٹیمیں بھی پہنچ گئی لیکن خوش قسمتی سے انہیں صرف گھر میں لگی آگ ہی بجھانا پڑی کیونکہ ریسکیو مشن میں مکمل کر چکا تھا”۔

احمد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ  اپنی معذوری کو دوسروں کی مدد کے لیے آگے بڑھنے سے نہیں روکنے دیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button