خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں بے روزگاری انشورنس اسکیم کے لیے درخواست کیسے دیں؟

خلیج اردو: یو اے ای میں اپنی زندگی کو وزارت برائے انسانی وسائل اور اماراتی (MoHRE) کے ذریعے شروع کی گئی بے روزگاری انشورنس اسکیم پر دستخط کر کے مزید محفوظ بنائیں۔ یہ اسکیم سرکاری اور نجی شعبے کے کارکنوں کے لیے ضروری ہے۔

اس سکیم پر 30 جون تک سائن اپ کرنا یقینی بنائیں اور نیچے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

سائن اپ
آپ کو درج ذیل سائٹس پر سائن اپ کرنا ہوگا۔

ملازمت کے غیر ارادی نقصان کی ویب سائٹ (ILOE)۔

آئی ایل او ای کی سمارٹ ایپلی کیشن۔

کیوسک مشینیں۔

بینک اے ٹی ایم۔

منی ایکسچینج کمپنیاں۔

کاروباری خدمات کے مراکز۔

اتصالات اور ڈو، ایس ایم ایس

یہ کیسے کام کرتا ہے؟

بے روزگاری انشورنس پروجیکٹ دو اقسام پر مبنی ہے۔

پہلی قسم میں وہ لوگ شامل ہیں جن کی بنیادی تنخواہ 16000 درہم یا اس سے کم ہے۔
بیمہ کی لاگت 5 درہم فی مہینہ یا 60 درہم فی سال ہے۔

دوسری قسم میں وہ لوگ شامل ہیں جن کی تنخواہ 16000 درہم سے زیادہ ہے۔ جس کیلئے بیمہ کی لاگت 10 درہم فی مہینہ یا 120 درہم فی سال ہے۔

انشورنس پالیسی کی قیمت ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) پر منحصر ہے۔ ملازم ادائیگی ماہانہ، ششماہی، سہ ماہی، یا سالانہ بنیادوں پر کر سکتا ہے۔

مزید یہ کہ کمیشن پر مبنی ملازمین بھی پالیسی کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ انشورنس پالیسی کے لیے سائن اپ نہیں کرتے ہیں تو آپ پر 400 درہم جرمانہ ہو سکتا ہے۔

سبسکرپشن نہ کرنے پر جرمانہ 400 درہم ہے۔ تاہم گھریلو مددگار پنشنرز، سرمایہ کار، 18 سال سے کم عمر کے بچے، اور عارضی ملازمت کے معاہدے اسمیں شامل نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button