متحدہ عرب امارات

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے جرمانوں پر 50 فیصد رعایت حاصل کرنے کا مکمل طریقہ کار

 

خلیج اردو آن لائن:

یو اے ای کی شارجہ امارات کی پولیس کی جانب سے پیر کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے جرمانوں کی دائیگی وزارت داخلہ کی ایپ یا امارات میں ساحل ڈیوائسز کے ذریعے کرنے پر اب لوگ 50 فیصد رعایت حاصل کر سکیں گے۔

ٹریفک کے جرمانوں پر رعایت کی یہ اسکیم 2 دسمبر کو یو اے ای کی قومی دن کی خوشی کے موقعے لانچ کی گئی تھی جو کے 49 دنوں تک جاری رہے گی۔

جرمانوں پر رعایت حاصل کرنے کے لیے جرمانوں کی ادائیگی شارجہ کی وزارت داخلہ کی موبائل ایپ یا پھر ساحل ڈیوائسز سے کرنی ہوگی۔

پولیس کی جانب  سے پیر کے روز اسکیم کے حوالے سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لوگوں کو ہدایت کی ہے وہ جرمانوں کی ادائیگی کر کے اس رعایت سے فائدہ اٹھائیں۔ پولیس نے بتایا کہ جرمانے کی ادائیگی کے امارات میں 12 جگہوں پر ساحل ڈیوائسز لگائی گئی ہیں۔

شارجہ پولیس کے سربراہ میجر جنرل سیف الزری الشمسی نے بتایا کہ اس اسکیم میں سوائے سنگین خلاف ورزیوں کے باقی خلاف ورزیاں اس اسکیم میں شامل کی گئی ہیں۔

مزید برآں، اس اسکیم کے تحت ضبط کی گئی تمام گاڑیاں اور بلیک پوائنٹس بھی منسوخ کر دیے جائیں گے۔

میجر جنرل الشمسی کا مزید کہنا تھا کہ شارجہ پولیس صارفین کو خوش کرنے کے لیے ہر قسم کے اقدامات اٹھائے گی۔

یاد رہے کہ اس کے علاوہ یو اے ای دیگر امارات جیسا کہ ام القواین، راس الخیمہ، عجمان اور فجیرہ میں بھی ایسے ڈسکاؤنٹس کے اعلان کیے گئے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button