متحدہ عرب امارات

پلاسٹک کی بوتلیں اب ہو گئیں قیمتی ، خالی بوتل دیجئے اور مفت سفر کریں، دلچسپ آفر جانیئے

خلیج اردو
ابوظبہی : اگر آپ ماحول دوست سفر کے متمنی ہیں تو آپ کیلئے بہترین موقع ہے۔ ابوظبہی میں انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر آئی ٹی سی نے ایک متبادل کا اجراء کیا ہے جو مسافروں کو مفت بس رائیڈز کی سہولت دیں گے جب وہ محض خالی بوتل حوالے کریں گے۔

یہ سن کر آپ یقینی طور پر حیران ہونگی کہ بھلا خالی بوتل کے بدلے بس میں مفت سفر کی سہولت کیسے دی جا سکتی ہے۔

س مہم کیلئے ابوظہبی کے مرکزی بس اسٹیشن میں ایک پلاسٹک ڈپازٹ مشین نصب کی جائے گی۔ مسافروں کو پوائنٹس فار پلاسٹک دیئے جائیں گے جس سے مسافروں کو پوائنٹس کے لیے پلاسٹک کے خالی کنٹینرز کا تبادلہ کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔

حساب کچھ یوں لگایا گیا ہے کہ ہر ایک چھوٹی بوتل 600 ملی یا اس سے کم 1 پوائنٹ حاصل کرے گی جبکہ 600 ملی لیٹر سے زیادہ بڑے حجم کے مرتبان یا بوتلیں 2 پوائنٹس حاصل کریں گی۔ ہر پوائنٹ 10 فائلوں کے برابر ہے اور 10 پوائنٹس 1 درہم کے برابر ہیں۔

یہ سرگرمی ماحولیاتی ایجنسی – ابوظہبی (ای اے ڈی)، ابوظہبی ویسٹ مینجمنٹ سینٹر "تدویر”، اور "ڈی گریڈ” کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔

پوائنتس کو "حافلات” پرسنلائزڈ بس کارڈ میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے آئی ٹی سی خودکار ادائیگی کا نظام، جو سفر کے لیے درکار کرایہ کا حساب لگاتا ہے اور بس میں نصب ٹیرف مشینوں کے ذریعے کارڈ میں محفوظ کیش ویلیو سے خود بخود کٹوتی کرتا ہے۔

ای اے ڈی سرکاری اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کلیدی مقامات پر بوتلوں کی ری سائکلنگ کی ایک مربوط اسکیم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں سے بوتلیں جمع کرنے کے لیے حوصلہ افزا اقدامات کر رہا ہے۔

اس میں یہ اقدامات ترغیبی انعامات پر مبنی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ پائیداری کی جانب اٹھایا گیا اقدام ہے۔ اس سے ماحول جو صاف رکھنے میں مدد ملے گی۔

Source: The Out Abu Dhabi

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button