متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ذمہ داری شہری بنیں، کورونا وائرس کی خلاف ورزیوں کو کیسے رپورٹ کریں؟

خلیج اردو
28 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے بہت واضح احکامات ہیں۔ کورونا وائرس کے ایس او پیز بہت صاف ہیں جن ہر عمل درآمد کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ آُ خو کو اور معاشرے کو محفوظ رکھ سکیں۔

اس حوالے سے مختلف شعبوں کیلئے لازمی قرار دیئے گئے ایس او پیز کی اگر خلاف ورزی ہو رہے ہے تو باحثیت ذإہ دار شہری آُ کا فرض بنتا ہے کہ آپ ان کے خلاف حکام کو شکایت کر سکتے ہیں۔

اگر کسی مارکیٹ یا کسی اسٹور کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے دیکھو تو اس کے خلاف شکایت درج کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

دبئی اکنامک ڈیپارٹمنٹ نے انتباہ جاری کیا اور عوام کو خبردار کیا ہے کہ سنگین خلاف ورزیوں پر دوکانوں اور مارکیٹوں کو بند کیا جائے گا۔ اس حوالے سے صارفین کو بچانے کیلئے ایس او پیز مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔

عام طور پر مشاہدے میں آیا ہے کہ اسٹورز کے ملازمین ماسک نہیں پہنتے۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ اسیے میں ان کے خلاف شکایت پر آپ 60054 پر کال کرکے شکایت درج کر سکتے ہیں۔

اس مقصد کیلئے دبئی کسٹمر اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کرکے آپ انسٹال کر سکتے ہیں۔ آپ وہاں سے کنزیومر آپشن پر جا سکتے ہیں، وہاں پر کامنٹ آپشن میں جاکر اپنا نام ، موبائل نمر اور نام درج کے اپنی شکایت لکھیں اور سبمٹ کا بٹن دبا کر شکایت درج کریں۔

شکایت درج کرنے کیلئے Consumerrights.ae پر بھی آپ اپنے نام اور دیگر معلومات کے ساتھ شاکیت درج کر سکتے ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button