متحدہ عرب امارات

دبئی میں عوام کیلئے آج سے ای سکوٹرز کا آغاز ، اس سہولت سے کیسے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے؟

خلیج اردو
26 اکتوبر 2020
دبئی: دبئی میں آج سے عوام کیلیئے الکٹرانک سکورٹرز کی سہولت کا آغاز ہو گیا ہے۔ دبئی روٹ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے کے مطابق پیر سے الکٹرانگ سکوٹرز کا آغاز کر دیا جائے گا۔

ان سکوٹرز کی ٹرائل پانچ علاقوں میں کی جائے گی۔ ان علاقوں میں محمد بن راشد بولویرڈ ، دبئی انٹرنیٹ سٹی،سیکنڈ آف دسمبر سٹریٹ ، آل ریگا اور لاک ٹاورز شامل ہیں۔

سروس استعمال کرنے سمارٹ اپلیکیشن کو ڈاؤنلوڈ کیا جائے گا، اپلیکیشن سے سکوٹر بک کرکے اس کے بعد اسے استعمال کیا جا سکے گا۔ تاہم اسے سائکلنگ کیلئے مختص ٹریک پر ہی استعمال کیا ج اسکے گا۔

رائیڈرز کیلئے ہدایات کی گئیں ہیں کہ وہ سکوٹرز کو مناسب طریقے سے بتائے ہوئے جگہ پر پارک کریں۔ پارکنگ کے بعد استعمال کنندہ کو پیمنٹ کرنی ہوگی۔

آر ٹی اے کے مطابق آزمائشی بنیادوں پر سکوٹرز کو پانچ رائیڈرز چلائیں گے۔ آزمائشی بنیادوں پر سکوٹرز کی آرٹی اے کی جانب سے نگرانی کی جائے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button