خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی ائیرپورٹ پر مجھے میسی سمجھ کر روک لیا تھا: یاسر شاہ

خلیج اردو: پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں کئی مرتبہ لوگ ارجنٹینا کے فٹبالر میسی سمجھ کر روک لیتے ہیں۔

ٹی وی پروگرام میں دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہا کہ تین چار بار لوگوں نے ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی سمجھ کر روکا اور کہا آپ تو بالکل میسی جیسے ہیں، روکنے پر جب میں نے اُردو بولی تو مجھے چھوڑ دیا۔

انہوں نے ایک واقعہ سنایا کہ مجھے ایک مرتبہ دبئی ائیرپورٹ پر روک لیا تھا، انہوں نے کہا آپ کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے، آپ میسی کی طرح دکھتے ہو اور آپ کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہے، انہوں نے مجھے ایک گھنٹہ روک کے رکھا پھر کوئی عربی آیا اور اس نے حال احوال پوچھا اور کہا اردو بول کے دکھاؤ۔

پی ایس ایل میچ پر بات کرتے ہوئے لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ لاہور قلندر کے بولرز نے اچھی بولنگ کی، ملتان کی وکٹ اسپنر کو سپورٹ کرتی ہے، فخر نے جس طرح کھیلا وہ قابل تعریف ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button