متحدہ عرب امارات

پابندی کا شکار ہوئے ممالک سے مسافروں کیلئے آئی سی اے کا اپروول ، کون درخواست دے سکتا ہے؟

خلیج اردو
16 اگست 2021
دبئی : پانچ اگست کے بعد پاکستان ، بھارت ، سری لنکا ، نیپال، نائجیریا اور یوگانڈا سے سفری اجازت ملنے کے بعد سینکڑوں افراد ان ممالک سے متحدہ عرب امارات کا سفر کر چکے ہیں۔ یو اے ای کی جانب سے سفری اجازت کیلئے عائد شرائط پر پورا اترنے والے بہت سے مسافر تاحال امارات نہیں گئے ہیں۔

پیر کے روز سولہ اگست کو جی ڈی آر ایف اے نے ویلیڈ ویزہ ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ آئی سی اے سے لازمی اجازت لیں گے۔ یہ لوگ آئی سی اے کی ویب سائیٹ پر یہ اجازت لیں گے جبکہ دبئی میں رہائشی ویزہ رکھنے والے جی ڈی آر ایف اے سے اجازت لیں گے۔

آئی سی اے نے بتایا ہے کہ کون سے افراد آئی سی اے کا اجازت نامہ لے سکتے ہیں۔

وہ افراد جنہوں نے کرونا وائرس کی ویکسین کے دونوں ڈوز متحدہ عرب امارات سے حاصل کیے ہوں اور ویکسین لگوائے چودہ دن گزرے ہوں۔
ان افراد کے پاس ویکسینشن سرٹیفیکیٹ ہو جس کی منظوری متحدہ عرب امارات نے دی ہو۔

کچھ کیٹگریز کے افراد کیلئے استثنیٰ حاصل ہے اگر وہ ویکسین نہ بھی لگوا چکے ہوں تو انہیں متعلقہ اتھارٹی سے سفری اجازت نامہ مل جائے گا۔ یہ افراد درج ذیل ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے میڈیکل شعبے سے جڑے شخصیات ، تعلمی شعبے سے جڑے پروفیشنلز ، طلبہ ، کسی بھی سرکاری محکمے میں کام کرنے والے افراد ، وہ افراد جو متحدہ عرب امارات میں اپنا علاج کرارہے ہوں اور وہ افراد جو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر واپس آنا چاہتے ہوں۔

اس سے ہٹ کر کہ آپ کس بنیاد پر متحدہ عرب امارات سفر کیلئے اہل ہیں، سفر سے پہلے آئی سی اے کا اجازت نامہ لازمی ہے اگر آپ متحدہ عرب امارات کے کسی بھی امارات جاتے ہوں اور دبئی کیلئے جی ڈی آر ایف اے کا اجازت نامہ ضروری ہے۔

جی ڈی آر ایف اے کا اجازت نامہ دبئی کے مسافروں کیلئے ہے جسے https://smart.gdrfad.gov.ae/Smart_OTCServicesPortal/ReturnPermitService.aspx پر کلک کرنا ہوگا جبکہ دیگر اماراتوں کیلئے آئی سی اے کا اجازت نامہ https://smartservices.ica.gov.ae/echannels/web/client/guest/index.html#/registerArrivalsپر حاصل کیا جا سکتا ہے۔

تاہم جن افراد کے پاس ایکسپو 2020 کے منتظم کا ویزہ ہو وہ سفر کر سکتے ہیں اور ان کیلئے کسی اجازت نامہ کی ضرورت نہیں۔

مسافروں کے پاس سفر سے قبل کیے گئے وہ ٹیسٹ جس میں دورانیہ اڑتالیس گھنٹے سے زیادہ نہ گزرا ہو ، کا سرٹیفیکٹ لازمی ہے جس کا کیو آر کوڈ رپورٹ سے منسلک ہو جبکہ ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل کے چار گھنٹے کا لیا گیا کرونا پی سی آر ٹیسٹ بھی لازمی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button