متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ میں تبدیلی : آئی سی اے نے عوام کو افواہیں پریقین نہ کرنے کا کہا ہے

خلیج اردو
05 دسمبر 2020
دبئی: وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور قومیت (آئی سی اے) نے اماراتی پاسپورٹ کے مجوزہ ڈیزائن کے بارے میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ اس بابت افواہیں تھیں کہ اب پاسپورٹ الیکٹرانک کارڈ کی صورت میں ہوگا۔

آئی سی اے نے بتایا ہے کہ منظور شدہ پاسپورٹ کی دوسری جنریشن پچھلے ڈیزائن یا ورژن سے تیار کی گئی دستاویزات ہی ہوگی تاہم اس میں سیکیورٹی کے جدید ترین خصوصیات کے ساتھ تحفظ کے اعلی ترین معیارات پ کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس حوالے سے مجوزہ پاسپورٹ جلد ہی جاری کیا جائے گا۔

اتھارٹی نے عوام اطلاع دی ہے کہ وہ اس طرح کی افواہوں کے ذریع گمراہ ہونے کے بجائے اتھارٹی کی ویب سائٹ کے ساتھ اس کے حکام سے سوشل میڈیا پر قابل اعتماد پلیٹ فارمز سے صحیح معلومات حاصل کریں اور غلط فہمیوں سے خود کو بچائیں۔

اس ہفتے کے شروع ہوتے ہی متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے اماراتی پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ کے نئے ڈیزائنوں کی منظوری دی تھی۔ نئے ڈیزائن کردہ پاسپورٹ اور آئی ڈی میں نئے ڈیجیٹل کوڈز ہیں جو اعلی ترین بین الاقوامی حفاظتی معیاروں پر مشتمل ہیں۔ موجودہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ آہستہ آہستہ تبدیل کردیئے جائیں گے۔

پاسپورٹ میں خفیہ کوڈز کو سیکیورٹی کی سب سے اہم خصوصیت سمجھا جارہا ہے جو لوگوں کے سفر کے دوران پاسپورٹ کی تصدیق میں مدد کرتا ہے ۔ اس اپگریڈیشن سے متحدہ عرب امارات کو پاسپورٹ کوڈ کے اس طرح کے ڈیجیٹل اپ گریڈیشن پر عمل درآمد کرنے والا پہلا عرب ملک بنا ہے۔ اس سے عالمی سطح پر متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کی حفاظت اور اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور قدر بھی بھے گی۔

پاسپورٹ کی سیکیورٹی کی بہتر خصوصیات دنیا بھر کے ایئرپورٹس اور بین الاقوامی بندرگاہوں سے گزرتے ہوئے شہریوں کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

Source : Gulf News

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button