متحدہ عرب امارات

دبئی ویزے کے حامل افراد کو دبئی واپس آنے کے لیے GDRFA کا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا

فلائی دبئی نامی ایئر لائن کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ دبئی واپس آنے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

 

خلیج اردو آن لائن: گزشتہ روز یو اے ای حکام کی جانب سے بیرون ملک پھنسے رہائشیوں کے واپس آںے کے لیے ICA  یا GDRFA  کے اجازت نامے کی شرط ختم کی گئی تھی، تاہم اب نجی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کے مطابق حکام کی جانب سے دوبارہ اعلان کیا گیا ہے کہ دبئی آنے والے رہائشیوں کے لیے  GDRFA کا اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

https://twitter.com/FlyWithIX/status/1293882425836056578?s=20

ایئر انڈیا کی جانب سے جمعرات کو کیے گئے ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ” دبئی حکام کی جانب سے ICA  یا GDRFA کی اپرول کے بغیر رہائشیوں کو واپس آںے کی اجازت دینے کے فیصلے کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ دبئی کے ویزے کے حامل افراد کو دبئی واپس آںے کے لیے GDRFA کا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا”۔

فلائی دبئی نامی ایئر لائن کی جانب سے بھی ایک ایسا ہی نوٹس اپنے ٹریول پارٹنرز کو جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دبئی واپس آنے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

مزید برآں بدھ کے روز دبئی ایئرپورٹ آپریشنز کنٹرول سنٹر کی جانب سے بھی ایئرلائنز کو ایک نوٹیفیکیشن بھیجا گیا ہے، جس میں ایئرلائنز کو کہا گیا ہے کہ ” براہ کرم براہ کرم نوٹ کریں رہائشیوں کو  آئی سی اے یا جی ڈی آر ایف اے کی منظوری کے بغیر واپس آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ معطل کر دیا گیا ہے۔ دبئی کے ویزا ہولڈرز جو دبئی واپس آ رہے ہیں انہیں دبئی آںے سے پہلے GDRFA  سے واپسی کا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا”۔

تاہم خلیج ٹائمز کے مطابق ICA اور GDRFA    کی جانب سے سرکاری سطح پر بیان آنا باقی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button